اپوزیشن نے بد تمیزی، بد تہذیبی کی بنیاد رکھی، اب خود نشانہ بن رہے ہیں: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اپوزیشن نے بد تمیزی، بد تہذیبی کی بنیاد رکھی، اب خود نشانہ بن رہے ہیں: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ اپوزیشن نے بدتمیزی ، بدتہذیبی کی بنیاد رکھی ہے، اس کا نشانہ اب یہ خود بن رہے ہیں۔پارلیمنٹ میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن کے احتجاج پر سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اس بدتمیزی اور بدتہذیبی نے کچھ نہیں دیا، یہ ایک ڈائنگ چیز ہے جو ختم ہو رہی ہے اور جلدی ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں میں شعور آگیا ہے، لوگوں کو ترقی چاہئے، لوگوں کو مسائل کا حل چاہئے، لوگوں کو مہنگائی میں کمی چاہئے۔مریم نواز شریف نے ہکا کہ اب اکانومی بہتر ہو رہی ہے، حالات بہتر ہو رہے ہیں، لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ بدتمیزی، بدتہذیبی اور خدمت میں کیا فرق ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مریم نواز لوگوں کو رہے ہیں
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایک سالہ کارکردگی سے عوام کے دل جیت لیے
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی کارکردگی سے ایک سال میں پنجاب کے عوام کے دل جیت لئے۔
انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی پر پنجاب کے 36 اضلاع میں سروے کرایا، شہری اور دیہی علاقوں کے عوام سے 3 سے 18 فروری کے دوران رائے لی گئی ۔
سروے میں عوام کی اکثریت نے رائے دی کہ عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ایک سال کی کارکردگی آؤٹ سٹینڈنگ ہے،تعلیم اور صحت کے شعبے میں 73 فیصد شہریوں نے وزیراعلیٰ کے اقدامات کو اچھا قرار دیا جبکہ ان دونوں شعبوں میں 68 فیصد عوام کی رائے تھی کہ وزیراعلیٰ کی کارکردگی کو بہت اچھی ہے۔
سروے کے دوران روزگار کی فراہمی کیلئے پنجاب کے 63 فیصد عوام نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو “خراب” یا “بہت خراب” کہا جبکہ پنجاب کے 57 فیصد شہریوں کی رائے میں ایک سال کے دوران حکومتی کارکردگی کا معیار بہتر ہوا۔
پنجاب کے 17 فیصد شہریوں کے مطابق حکومت کی کارکردگی خراب ہوئی 57 فیصد عوام سمجھتے ہیں کہ عوام اور حکمرانی کے بنیادی مسائل کو موثر انداز میں حل کیا گیا ، پنجاب کے 60 فیصد عوام کو یقین ہے کہ مریم نواز شریف نے کارکردگی میں دیگر تین صوبوں کے وزرائے اعلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
سروے کے مطابق 53 فیصد شہریوں نے رائے دی کہ پی ٹی آئی کے مقابلے میں مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ بنیں تو کارکردگی اور عوامی خدمت کا معیار بہتر ہوا،عوام نے تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور ستھرا پنجاب کو وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے سب سے بہترین کام قرار دیا۔
سروے کے مطابق تعلیم کے شعبے میں 15 فیصد، صحت میں 14، سٹرکوں اور عمارتوں کی تعمیر میں 11 اور ستھرا پنجاب میں 11 فیصد بہتری آئی ، روزگار اور صحت کے شعبے پر 13 فیصد جبکہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے 12 فیصد شہریوں نے فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔