سلمان اکرم راجہ کی اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کی افواہوں کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ---فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کی افواہوں کی تردید کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفت گو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالت نے ناقابلٍ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے جنہیں ہائی کورٹ نے معطل کر دیا ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی نے کہا جو لیڈر شپ پر حملہ ہوتا ہے وہ بھگوڑے کرتے ہیں، انھیں پارٹی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سراسر ہراساں کرنے کا ایک حربہ ہے کہ لوگوں کے خلاف مقدمات بناؤ اور ان کو گرفتار کرو، ہم لوگوں میں خوف میں مبتلا کوئی بھی نہیں ہے، ہم لڑ رہے ہیں اور گرفتار بھی ہو جائیں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم ان کو آئینے میں چہرہ دکھاتے رہیں گے کہ یہ کر کیا رہے ہیں۔
صحافی کے پی ٹی آئی کے لاہور میں جلسے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جی ہم جلسے کرنے جارہے ہیں، اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کی صرف باتیں ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم نے کہا کہ کے باہر
پڑھیں:
اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے حوالے سے کوئی اجلاس یا فیصلہ نہیں ہوا، اسد قیصر
ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما نے کہا کہ اگلے ہفتے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جامع پلان لے کر آ رہے ہیں، گرینڈ الائنس کے ساتھ مل کر احتجاج کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما اسد قیصر نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے حوالے سے کوئی اجلاس یا فیصلہ نہیں ہوا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ اگلے ہفتے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جامع پلان لے کر آ رہے ہیں، گرینڈ الائنس کے ساتھ مل کر احتجاج کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔ راہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے حوالے سے پارٹی کی سطح پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہوگا، اپوزیشن کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ راہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اجلاس کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔