پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پرامن احتجاج کریں گے: شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہم پرامن احتجاج کریں گے۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن پرامن احتجاج کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت ہے۔ عید کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے احتجاج کے آپشنز زیر غور ہیں۔ ہمیں عدلیہ سے انصاف کی امید ختم ہوچکی ہے۔
حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آج صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے، جب کہ اس موقع پر اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے بھی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مشترکہ اجلاس
پڑھیں:
پارلیمان کا مشترکہ اجلاس، صدر زرداری کا خطاب شروع، اپوزیشن کا شدید احتجاج
سینیٹ اور قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس شروع ہوچکا ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا مشترکہ اجلاس سے خطاب جاری ہے۔ ان کے خطاب کے دوران اپوزیشن کی طرف سے شدید احتجاج اور زور دار نعرے بازی ہو رہی ہے۔
صدر آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ریکارڈ آٹھواں خطاب
16ویں قومی اسمبلی کی تشکیل کے بعد صدر آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ سے دوسرا خطاب جبکہ مشترکہ اجلاس سے یہ ریکارڈ آٹھواں خطاب ہے۔
صدر مملکت نے عام انتخابات کے بعد گزشتہ برس 18 اپریل کو پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ 2008 سے 2013 تک ایوان صدر میں اپنے 5 سالہ دور کے دوران وہ پہلے ہی 6 بار پارلیمنٹ سے خطاب کر چکے ہیں۔
موجودہ قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہوگیا ہے اور نیا پارلیمانی سال صدر مملکت کے خطاب سے شروع ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں