عیدالفطر پر خصوصی ٹرینیں چلانے، کرایوں میں کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید پر خصوصی ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے حکام کو ہدایت کی کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب کرنے پر زور دیا جائے۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا ریلوے کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی، 25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی اور عید پر کرایوں میں کمی کریں گے۔
حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے، ایم ایل ون پر مختلف ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عید الفطر کی نسبت سے 4 اسپیشل عید ٹرینیں چلارہے ہیں، آج محکمہ ریلوے پر وزارت میں بریفنگ لی ہے،عید کے دنوں میں مسافروں کو20 فیصد تک کرایوں میں ریلیف دیں گے،مسافروں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ حنیف عباسی کو حال ہی میں وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں تین روز پہلے ہی وزارت ریلوے کا قلمدان دیا گیا ہے۔
رمضان نگہبان پیکج؛ 10 لاکھ افراد میں پے آرڈرز تقسیم
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیر ریلوے حنیف عباسی کرایوں میں
پڑھیں:
عید الفطر پر کم از کم 6 چھٹیاں ہونے کا امکان، رویت ہلال ریسرچ کونسل
رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ عیدالفطر پر اس بار 6 چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: عیدالفطر کی چھٹیاں 9 دنوں کی، مگر کیسے؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیشتر حصوں میں 30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آ جائے گا، کیونکہ اس وقت اس کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جو چاند کے نظر آنے کی شرائط کے عین مطابق ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے عیدالفطر پر قیدیوں کے لیے ’خصوصی تحفہ‘
یوں عیدالفطر کے 3 ایام (پیر تا بدھ) یعنی 31 مارچ اور یکم و 2 اپریل کو عید منائی جائے گی، تاہم 30 روزے پورے ہونے کی صورت میں عید یکم اپریل منگل تا جمعرات منائی جائے گی۔ اس سے قبل ہفتہ و اتوار کو ویسے ہی سرکاری ملازمین کی چھٹی ہوتی ہے، یوں عید کی کم از کم 6 تعطیلات ہوں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
6 چھٹیاں رویت ہلال ریسرچ کونسل عیدالفطر