سینیٹ اور قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس شروع ہوچکا ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا مشترکہ اجلاس سے خطاب جاری ہے۔ ان کے خطاب کے دوران اپوزیشن کی طرف سے شدید احتجاج اور زور دار نعرے بازی ہو رہی ہے۔

صدر آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ریکارڈ آٹھواں خطاب

16ویں قومی اسمبلی کی تشکیل کے بعد صدر آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ سے دوسرا خطاب جبکہ مشترکہ اجلاس سے یہ ریکارڈ آٹھواں خطاب ہے۔

صدر مملکت نے عام انتخابات کے بعد گزشتہ برس 18 اپریل کو پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ 2008 سے 2013 تک ایوان صدر میں اپنے 5 سالہ دور کے دوران وہ پہلے ہی 6 بار پارلیمنٹ سے خطاب کر چکے ہیں۔

موجودہ قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہوگیا ہے اور نیا پارلیمانی سال صدر مملکت کے خطاب سے شروع ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: مشترکہ اجلاس سے زرداری کا

پڑھیں:

اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر شدید احتجاج کا فیصلہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 مارچ ۔2025 )اپوزیشن راہنماﺅں نے پیر سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع بھرپور احتجاج کا کیا ہے اپوزیشن اتحاد میں شامل ارکان نے احتجاج کے بارے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے بیانیہ سے خوفزدہ ہے حکمران سن لیں مقبول اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے نہیں لگایاجاسکتا جبرفسطائیت کادورختم ہوگا اور ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی قائم ہوگی اس وقت ملک کو بدترین فسطائیت کاسامنا ہے.

(جاری ہے)

اپوزیشن راہنماﺅں نے یہ بھی کہا ہے کہ جعلی حکومت روزبروز بدنام اور کمزورہورہی ہے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے راہنماﺅں کا اپنے اتحادیوں بی این پی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین اور سیکرٹری اطلاعات بی این پی آغا حسن بلوچ سمیت 50 سے زائد کارکنان اور قیادت پر ایف آئی آر درج کرانے کے حکومتی عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے. انہوں نے اس کیخلاف ہرفورم پراحتجاج کا اعلان کیا ان کا کہنا ہے کہ اتحادی راہنماﺅں کیخلاف مقدمات درج کرنے کیخلاف سینیٹ میں بھی سخت احتجاج ہوگا خیال رہے کہ صدرمملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کیاتھا.

آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیاہے مشترکہ اجلاس پیرکے روز سہ پہر3بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مارچ کو طلب کررکھا ہے قومی اسمبلی کا معمول کا اجلاس ہوگا، اجلاس کا نوٹیفیکیشن جاری کیاجاچکاہے.                                                                                

متعلقہ مضامین

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کا شدید احتجاج
  • صدر مملکت آصف زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب ، ایوان مچھلی منڈی بن گیا
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: صدر کا خطاب شروع ہوتے ہی اپوزیشن کا شدید احتجاج، ایوان مچھلی منڈی بن گیا
  • نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: صدر مملکت آصف علی زرداری کا خطاب جاری
  • صدر زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب؛ اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج پر حکومتی پلان تیار
  • صدر آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ریکارڈ آٹھواں خطاب
  •  مشترکہ اجلاس: حکومت نے اپوزیشن کا احتجاج روکنے کی حکمت عملی بنالی
  • اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر شدید احتجاج کا فیصلہ
  • اپوزیشن قائدین کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر شدید احتجاج کا فیصلہ