تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح آج رات تک ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے اور ڈیڈ لیول پر پہنچنے پر پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ارسا ذرائع نے کہا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 26 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا، ارسا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول تک پہنچے کےلیے سطح صرف 3 فٹ رہ گئی۔

رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم کے ڈیڈ لیول پر پہنچنے پر پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہوجائے گا، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1405 فٹ ریکارڈ ہے۔

ارسا نے کہا کہ تربیلا ڈیم میں پانی 1402 فٹ تک زراعت کےلیے استعمال کیا جاسکتا ہے، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 20 ہزار کیوسک ہے۔

منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 94 ہزار ایکڑ فٹ ہے، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار اور اخراج 23 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد9 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 11 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں کا درجہ حرارت کم ہونے کے باعث برف پگھلنے کا عمل انتہائی سست ہے، اسکردو سمیت شمالی علاقوں میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہزار کیوسک ریکارڈ کے مقام پر پانی ریکارڈ کیا گیا ڈیڈ لیول پانی کا پانی کی

پڑھیں:

ڈیمز ڈیڈ لیول کے قریب، خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی

ملک میں پانی کی قلت کا خدشہ، ملک کے بڑے ڈیمز ڈیڈ لیول پر پہنچنے کے قریب، ارسا (انڈس ریور سسٹم اتھارٹی) نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے تربیلا ڈیم اور منگلا ڈیم کی صورتحال سے صوبوں کو آگاہ کیا، ارسا کے مطابق تربیلا اور منگلا ڈیم ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

ارسا نے پانی کی تقسیم کا نیا ضابطہ جاری کر دیا، ارسا کی جانب سے صوبوں کی محکمہ آبپاشی کو فوری اقدامات لینے کے احکام جاری کر دیئے گئے ہیں۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے مطابق بارش نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال بہتر ہونے کا امکان نہیں، سندھ نے رواں ربیع سیزن میں 16 فیصد پانی کی قلت برداشت کی۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان کے پہلے عشرے میں چینی مہنگی کر دی گئی ، قیمت میں مزید اضافے کا امکان
  • رمضان کا پہلا عشرہ، چینی 10 روپے کلو مہنگی، قیمت مزید بڑھنے کا امکان
  • ملک کے بڑے ڈیمز ڈیڈ لیول کے قریب، ارسا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • تربیلا اور منگلا ڈیڈ لیول کے نزدیک پہنچ گئے، ارسا نے خبردار کردیا
  • تربیلا اور منگلا ڈیڈ لیول کے نزدیک پہنچ گئے، پانی کی قلت کا خدشہ
  • ڈیمز ڈیڈ لیول کے قریب، خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی
  • ڈیموں میں ڈیڈ لیول تک جانے کا خدشہ، ارسا کی صوبوں کو ایڈوائزری جاری
  • ملک کے 2 بڑے ڈیمز میں پانی ڈیڈ لیول کے قریب، ارسا نے خطرے کی گھنٹی بجادی
  • تربیلا اور منگلا ڈیم ڈیڈ لیول کے نزدیک پہنچ گئے، ارسا نے صوبوں کو خبردار کر دیا