وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو آج وفد سمیت افطار ڈنر پر مدعو کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افطار ڈنر کے موقع اہم ملاقات وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہو گی، جس میں حکومت سازی کے دوران پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان کیے گئے معاہدے پر تفصیلاً گفتگو کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو شہباز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

ملاقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر خیبر پختون خوا سمیت اہم پیپلز پارٹی کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ کابینہ ارکان سمیت مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت بھی شریک ہو گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات مؤخر ہو گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی مصروفیات کے باعث ملاقات مؤخر ہوئی تھی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شہباز شریف بلاول بھٹو

پڑھیں:

ورکنگ ویمنز انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کا اعلان: خواتین کو مرکزی دھارے میں لا کر ہی پاکستان کو عظیم ملک بنا سکتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم شہباز شریف نے صنفی مساوات کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو تعلیم، ہنر مندی اور روزگار کے مواقع تک یکساں رسائی فراہم کر کے ہی انہیں بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔ خواتین کے حقوق  کو یقینی بنانا ہمارا مشن اور غیر متزلزل عزم ہے۔ وزیر اعظم  کا عالمی یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب۔ قومی کمشن برائے حیثیت نسواں اور اقوام متحدہ  پاپولیشن فنڈ کی تیار کردہ دارالحکومت  کیلئے صنفی مساوات کے حوالہ سے  پہلی رپورٹ بھی لانچ کی جو تعلیم، صحت، گورننس، سیاسی نمائندگی اور انصاف جیسے اہم شعبوں میں چیلنجوں کی نشاندہی اور ان کے حل کی سفارش کرتی ہے۔ وزیر اعظم  شہباز شریف نے کہا کہ حکومت قومی معیشت میں کردار ادا کرنے والے پروگراموں میں خواتین کی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی اقدام کے لیے صوبوں کے ساتھ اشتراک کار کرے گی۔ انہوں نے ورکنگ ویمنز انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا تاکہ کام کرنے والی خواتین کی مدد کی جا سکے اور انہیں عصری چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے۔ وزیر اعظم نے خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کے خاتمے اور مردوں کے مساوی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا۔ یکساں مواقع کی فراہمی سے ہماری پچاس فیصد خواتین کی آبادی کو ایک مفید افرادی قوت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد میں سرکاری اور نجی محکموں میں ڈے کیئر سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک میں اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کی ایک بڑی تعداد کام اور خاندانوں میں توازن پیدا کرنے کی جد و جہد میں پیشہ ورانہ کیریئر چھوڑ دیتی ہیں۔ جس سے ہنر مند انسانی وسائل کا بہت بڑا نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  تعلیم یافتہ خواتین کے اس  طبقہ کے لیے میرا پیغام ہے کہ وہ آگے آئیں اور اپنی مہارت کے حامل ہسپتالوں، بنکوں اور دیگر پیشوں میں شامل ہوں تاکہ قومی معیشت میں مثبت کردار ادا کرسکیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی ان ممتاز خواتین فاطمہ جناح اور بیگم رعنا لیاقت علی خان، پاکستان اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو،  آمریت کے خلاف مزاحمت کرنے والی مثالی شخصیات  بیگم نصرت بھٹو اور بیگم کلثوم نواز ، سماجی کارکنان بلقیس ایدھی اور ڈاکٹر روتھ فائو ، قانون دان عاصمہ جہانگیر ، ملک کی کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم، سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز، لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس عالیہ نیلم اور سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم کی یہ  بیٹیاں خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک قابل ذکر علامت ہیں جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں اپنی شناخت بنائی۔شہباز شریف نے اپنی پارٹی کے ابتدائی دور حکومت میں خواتین کی خودمختاری لیے اٹھائے گئے اقدامات کو ذکر کیا جن میں خواتین کے لیے پنجاب کے پہلے انسداد تشدد مراکز کا قیام، سرکاری محکموں کے بورڈز میں خواتین کے کوٹہ میں اضافہ، طالبات کے لیے وظیفے میں اضافہ اور 90 ہزار بچیوں کو سکولوں میں داخل کر کے اینٹوں کے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کا خاتمہ شامل ہے۔ اس موقع پر وزیر قانون، انصاف اور انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق وزارتوں اور محکموں کو خواتین کی شمولیت  کی حامل پالیسیوں کو یقینی بنانے کے لیے گزشتہ سال ٹاسک دیا گیا تھا۔صنفی مین اسٹریمنگ کی  وزیراعظم نے 10 بہترین نجی کمپنیوں کو فیملی فرینڈلی ایوارڈز دیئے جن میں الفا بیٹا کور سلوشنز، ارفع کریم ٹیکنالوجی انکیوبیٹر، ایوی ایشن ایم آر او، بلنک کیپٹل، فنورکس گلوبل، گفٹ ایجوکیشنل، کِسٹ پے، لائبہ انٹرپرائزز، لیڈیز فنڈ انرجی، اور لی اینڈ فنگ پاکستان شامل تھیں۔یہ ایوارڈز ایک آن لائن سروے اور اسکورنگ میٹرکس پر مبنی تھے جو ایس ای سی پی نے یو این ویمن اور پاکستان بزنس کونسل کے تعاون سے تیار کیا تھا۔  2024 ء میں شروع کیے گئے سروے میں 230 سے زائد کمپنیوں نے حصہ لیا، جن میں سے 10 کو شفاف عمل کے ذریعے شارٹ لسٹ کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کاٹن کی تیزی سے گرتی پیداوار پر اظہار تشویش کیا ہے۔ وزیراعظم نے کپاس کی بحالی کیلئے 15 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی کپاس کی فصل کی بحالی کیلئے 30 دن میں تجاویز دے گی۔ ایم این اے طارق جاموت‘ ڈاکٹر احسن رضا بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ پہلا اجلاس 13 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان پیکیج کے تحت 40 لاکھ خاندانوں کو فی کس 5 ہزار روپے ملیں گے: وزیرِ اعظم
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو آج وفد سمیت افطار ڈنر پر مدعو کرلیا
  • یوٹیلیٹی سٹورز میں بدترین کرپشن تھی، جدید نظام سے کرپشن کا خاتمہ ہوگیا، وزیر اعظم شہباز شریف
  • وزیر اعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ملاقات ، اہم امور زیر غور آئیں گے
  • وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس؛ 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی
  • ورکنگ ویمنز انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کا اعلان: خواتین کو مرکزی دھارے میں لا کر ہی پاکستان کو عظیم ملک بنا سکتے ہیں، وزیراعظم
  • وزیراعظم کا سینیئر تجزیہ کار ڈاکٹر رفعت حسین کی وفات پر اظہار تعزیت
  • مضبوط پاک چین اسٹریٹجک تعاون کےلیے پُرعزم ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم کی چین کے صدر، وزیر اعظم اور چینی عوام کو دو کامیاب اجلاسوں کے انعقاد پر مبارکباد