کراچی (اوصاف نیوز) مقامی عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیتے ہوئے نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔کراچی کے سٹی کورٹ میں درخواست دعا زہرا کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تنسیخ نکاح کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔

دعا زہرا نے نوجوان ظہیر کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی، دعا زہرا اور ظہیر آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم پر ملے تھے، دعا زہرا کو کمسن قرار دے کر شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا تھا، شیلٹر ہوم سے دعا زہرا اپنے گھر منتقل ہوئی تھی۔

دعا زہرا نے والد کے ذریعے عدالت میں تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیتے ہوئے نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔

ظہیر احمد کے حوالے سے دستیاب معلومات کے مطابق ان کا آبائی ضلع اوکاڑہ ہے، کچھ عرصہ پہلے ظہیر احمد کے والدین لاہور منتقل ہوگئے تھے، ظہیر احمد اپنے بڑے بھائیوں کی سرپرستی میں ہیں، یہ زمیندار خاندان ہے جبکہ ان کے بڑے بھائی ملازمتیں کرنے کے علاوہ کاروبار بھی کرتے ہیں۔

دعا زہرہ کے والد مہدی علی کاظمی کا کہنا تھا کہ وہ اس مقدمے سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہیں، اب یہ معاملہ ایک دعا زہرہ کا نہیں بلکہ اس جیسی کئی کم عمر بچیوں کا معاملہ ہے، یہ معاملہ محبت کی شادی کا نہیں ہے۔
قومی فٹبالر محمد ریاض گزر بسر کیلئے جلیبیاں بیچنے پر مجبور

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: دعا زہرا اور ظہیر کی درخواست ظہیر احمد عدالت نے

پڑھیں:

پیکا ایکٹ: گستاخانہ مواد پھیلانے والے ملزم کی درخواستِ ضمانت مسترد

---فائل فوٹو

اسلام آبادہائی کورٹ نے گستاخانہ مواد پھیلانے پر پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار ملزم بابر خورشید کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے گستاخانہ کیس کے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کی۔

عدالت نے ضمانت مسترد کرنے کی وجوہات کے ساتھ 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ بھی جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے گستاخانہ مواد کی تشہیر پر پیکا ایکٹ کے سیکشن 11 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پیکا ایکٹ: گستاخانہ مواد پھیلانے والے ملزم کی درخواستِ ضمانت مسترد
  • گستاخانہ مواد پھیلانے پر پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
  • فیصل جاوید کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست، سماعت 17 مارچ تک ملتوی
  • فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے صدر ایمانوئل میکرون کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں
  • شاعر احمد فرہاد کی اہلیہ سعدیہ فرہاد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد  
  • مشہور زمانہ کیس میں عدالت نے دعا زہرہ اور ظہیر کا نکاح درست قرار دے دیا
  • عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دے دیا
  • کراچی: عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کے نکاح‌ کو درست قرار دے دیا
  • انسپکٹر جی مجھے دلہن دِلا دو، نوجوان درخواست لے کر تھانے پہنچ گیا