صائمہ اکرم چوہدری نے ڈرامے نہ لکھنے وجہ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ڈرامہ نگار صائمہ اکرم چوہدری پچھلے کچھ عرصے سے منظرِ عام سے غائب ہیں۔
صائمہ اکرم چوہدری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے ڈرامہ نگاری سے بریک لینے کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں نے 5 سال مسلسل رمضان ڈرامے لکھے اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب 2 چینلز پر میرے ڈرامے بیک وقت نشر ہوتے تھے۔
ڈرامہ نگار نے مزید بتایا کہ مجھے ایسا لگنے لگا کہ میں نے اپنے کام کو دہرانا شروع کر دیا ہے کیونکہ بعض اوقات مصنفین لکھتے ہوئے اپنی تحریروں کو ایک دوسرے سے مختلف رکھنے میں مشکل کا سامنا کرتے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ میں نے ڈرامہ نگاری سے کچھ عرصہ بریک لینے کا فیصلہ کیا۔
صائمہ اکرم چوہدری نے یہ بھی بتایا کہ چینلز میرے اس فیصلے کے خلاف تھے لیکن میں نے زبردستی بریک لے لیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صائمہ اکرم چوہدری بتایا کہ
پڑھیں:
چیف جسٹس یحیی آفریدی سے آزاد جموں و کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی ملاقات
چیف جسٹس یحیی آفریدی سے آزاد جموں و کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز ) چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی سے آزاد جموں کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران جسٹس یحیی آفریدی کو چیف جسٹس اے جے کے نے ملک کا اعلی ترین آئینی عدالتی عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی، چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر نے قانون کی حکمرانی اور انصاف کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں عدالتی تعاون اور ادارہ جاتی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے چیف جسٹس یحیی آفریدی کو آزاد جموں و کشمیر انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، کانفرنس میں قانونی ماہرین، عدلیہ کے ارکان، اور سکالرز کو اکٹھا کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق کانفرنس میں آزاد جموں و کشمیر عدالتی ڈھانچے کی انفرادیت سمیت اہم قانونی اور عدالتی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، عالمی جوڈیشل کانفرنس 10 مئی کو مظفر آباد میں ہوگی۔