جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر پاکستان سپر لیگ پر آئی پی ایل کو ترجیح دے سکتے ہیں۔

پروٹیز آل راؤنڈر کوربن بوش پی ایس ایل 10 کے لیے پشاور زلمی سے اپنے معاہدے کی قربانی دینے کا سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل کبھی انڈین پریمیئر لیگ میں حصہ نہیں لیا ہے البتہ وہ ماضی میں راجستھان رائلز کے ریزرو پلیئر رہ چکے ہیں۔

بوش کو جنوبی افریقی پیسر لیزاڈ ولیمز کی جگہ ممبئی انڈینز اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دائیں ہاتھ کے پیسر بوش کو جنوری میں منعقدہ پی ایس ایل ڈرافٹ میں پشاور زلمی نے اپنایا تھا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چیمپیئنز ٹرافی؛ فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر انجرڈ

کراچی:

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کے اہم فاسٹ بولر انجرڈ ہوگئے۔

کیوی ہیڈ کوچ نے دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فاسٹ بولر میٹ ہنری ان فٹ ہوگئے ہیں، انکی اسکین رپورٹ موصول ہوگئی ہے تاہم میچ سے پہلے ان کے کھیلنے کا فیصلہ ہوگا۔

فاسٹ بولر نے بھارت کے خلاف گروپ میچ میں 8اوورز میں 5 وکٹیں لی تھیں۔

مزید پڑھیں؛ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

میٹ ہنری لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میچ کے دوران کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔ 33 سالہ بولر نے انجری کے باوجود اپنے آخری دو اوورز کروائے تھے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو 50 رنز سے شکست دی تھی۔ پروٹیز 363 رنز کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 312 رنز بنا سکے تھے۔

مزید پڑھیں؛ چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر کی سنسنی خیز سنچری

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے کھیل کے آخری اوور میں اپنی شاندار سنچری بھی اسکور کی تھی۔

چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار 9 مارچ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں بھارتی ٹیم اب تک ناقابل شکست ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 17 سالہ ہیروئن نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت کر کترینہ اور عالیہ بھٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • جنوبی افریقی آل راؤنڈر کا پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل جانیکا امکان
  • جنوبی کوریا کے سابق صدر کو رہا کر دیا گیا
  • جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کو رہا کر دیا گیا
  • جنوبی سوڈان: یو این مشن کے ہیلی کاپٹر پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک
  • نیلم منیر نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری چھوڑ دی؟ اداکارہ کا بیان سامنے آگیا
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جنوبی افریقہ کیلئے امداد روکنے کا اعلان 
  • افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز 31 مارچ 2025 تک پاکستان چھوڑ دیں، وزارت داخلہ
  • چیمپیئنز ٹرافی؛ فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر انجرڈ