بانیٔ پی ٹی آئی کی نفرت کی سیاست سے متاثر نوجوان نے مجھے گولی ماری جو آج بھی جسم میں ہے: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل آکسفورڈ یونیورسٹی لندن میں ایک مباحثہ ہوا تھا۔
احسن اقبال نے بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایک نوجوان نے جہاں بانیٔ پی ٹی آئی کی وکالت کی وہیں مجھے بھی موقع ملا کہ میں بانیٔ پی ٹی آئی کی حقیقت بتاؤں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا اور اسی مائنڈ سیٹ سے متاثر ایک نوجوان نے نفرت میں مجھے گولی ماری جو آج بھی میرے جسم میں موجود ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تنقید کرنی ہو تو معیاری تنقید کریں بانیٔ پی ٹی آئی نے برطانیہ سے ملنے والے 190 ملین پاؤنڈ واپس لے کر چور کو دے دیے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسا کرنے پر کیا وہ ایک سیاسی قیدی ہیں یا پھر ایک چور اور مجرم ہیں؟
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں پی ٹی آئی کے نمائندے کو شکست ہوئی جبکہ مجھے 145 ووٹوں کے مقابلے میں 184 ووٹوں سے فتح ملی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: احسن اقبال پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
خواتین کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں: احسن اقبال، برآمدی سہولت سکیم کا جائزہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کی طرف سے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن سکیم کا جائزہ لینے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ایف بی آر کی طرف سے کمیٹی کو ایکسپورٹ فیسلیٹیشن سکیم، اس میں کی جانے والی ترامیم اور ایریاز کی نشاندہی کی گئی۔ احسن اقبال نے کہا کہ برآمدات میں سہولت کا مقصد سرمایہ کاری کیلئے جامع فریم ورک فراہم کرنا ہے۔ احسن اقبال نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے بغیر پاکستان کی ترقی اور معیشت کا استحکام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، اور جب تک انہیں مساوی مواقع فراہم نہیں کیے جاتے، ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔ پاکستان کی خواتین نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، اور ہمیں ان کی ترقی کے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا تاکہ وہ ملک کی خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت پاکستان خواتین کی ترقی اور ان کی شمولیت کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔