اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کرکٹ میچ فکسنگ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں راشد لطیف نے کہا کہ کتاب لکھنا شروع کردی ہے، 90 کی دہائی میں کرکٹ میچ فکسنگ کا عروج تھا۔

راشد لطیف نے اپنی کتاب میں بڑے انکشافات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سب بتاؤں گا فکسنگ کیسے ہوتی تھی؟ کون کرتا تھا؟ ان کا کہنا تھا کہ 90 کے دور کی کرکٹ میں کیا کیا ہوتا رہا؟ یہ بھی بتاؤں گا اور یہ بھی بتاؤں گا کہ صدارتی معافی نامے کی درخواست کس سابق کپتان نے جمع کروائی تھی؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: راشد لطیف نے

پڑھیں:

صوابی: سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کوگھرکے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

صوابی: سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کوگھرکے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیاجماعت اسلامی خیبرپختونخواکےسابق امیر و سینیٹر (ر) مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی کو صوابی میں ان کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق شکیل احمد خان کو گھر کے سامنے گولیاں مارکر قتل کیا گیا، واقعہ صوابی کے گاؤں احد خان کلے شیخ جانہ میں پیش آیا۔

ڈی پی او صوابی محمد اظہر کا کہنا ہےکہ شکیل احمد خان اپنے ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے، ملزم نے پہلے والدکا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کے لیےگئے تھے۔ڈی پی او صوابی کے مطابق بیچ بچاؤ کے دوران شکیل خان فائرنگ کا نشانہ بنے۔ڈی پی او صوابی کا کہنا ہےکہ مبینہ طور پر ملزم نشےکا عادی ہے، دماغی توازن بھی مکمل درست نہیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بھائی شکیل احمد خان کو گاؤں میں گھر کے سامنے شہید کیا گیا۔

مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ بڑےبھائی مجھے بہت عزیز تھے، یہ میرے دست وبازو تھے، یہ بدترین درندگی ہے۔ مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں آج سے بارش کی پیشگوئی، اسلام آباد، لاہور، پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

متعلقہ مضامین

  • امریکا کا حماس کے حامیوں کے ویزے اور گرین کارڈ منسوخ کرنیکا اعلان
  • چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان
  • روہت شرما 12 بار مسلسل ٹاس ہارنے والے دوسرے کپتان بن گئے
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی کو گھر کے سامنے قتل کردیا گیا
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کوگھرکے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
  • عامر نے بھی 90 کی دہائی کے کھلاڑی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی
  • صوابی: سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کوگھرکے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
  • سرفراز نے 11 سیریز جیتیں تو عمران خان نے انہیں ہٹادیا، حافظ نعیم
  • راشد لطیف کی دبئی بوائز پر کڑی تنقید، پی سی بی کو 90 کی دہائی کے کرکٹرز سے دور رہنے کا مشورہ