میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا لیاری کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے اولڈ سٹی ایریا میں نکاسیٔ آب کے نظام میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے رات گئے لیاری کےمختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ڈی واٹر کارپوریشن اسداللّٰہ خان اور یو سی چیئرمین بھی تھے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدگی سےکام کر رہے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے سیوریج پمپنگ اسٹیشن کا بھی دورہ کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ لیاری اور دیگر علاقوں میں پانی اور سیوریج کے مسائل حل کر رہے ہیں۔
میئر کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر کے قدیم علاقوں میں نکاسیٔ آب کے نظام میں بہتری آئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میئر کراچی مرتضی وہاب نے
پڑھیں:
عدالت ہی کیوں نہ جانا پڑے میئر کراچی کو آئینی حیثیت سے سارے اختیارات دینے کو تیار ہوں، گورنر سندھ
کراچی:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے مسائل کے حل کیلیے میئر کراچی مرتضی وہاب کو چھوٹا بھائی قرار دیتے ہوئے ساتھ چلنے کی پیش کش کردی۔
گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ 8ویں دعوت افطار کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ میئر کراچی کا بیان نظر سے گزرا جس میں وہ اختیارات کی بات کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے چھوٹے بھائی مرتضی وہاب کو پیش کش کرتا ہوں کہ آپ میرے پاس آئیں، آئینی حیثیت سے آپ کو تمام اختیارات دے دوں گا پھر چاہیے اس کے لیے مجھے عدالت ہی کیوں نہ جانا پڑے، سب کچھ میں بھگت لوں گا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ میں عوام اور شہر کی بہتری کیلیے سب کچھ بھگتنے کو تیار ہوں، میئر کو تمام اختیارات دے دوں گا تاکہ شہر کی سڑکیں، گھروں میں پانی، کھلے مین ہول سمیت تمام مسائل حل ہوں اور بلدیاتی نمائندے بااختیار ہوکر عوام کی خدمت کریں۔
کامران خان ٹیسوری نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جلد ہزاروں کو نوجوانوں کو نوکریاں اور بے گھر افراد کو چھت دینے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس پر کام جاری ہے۔
گورنر سندھ نے عوام سے اتحاد برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر متحد نہ ہوئے تو مسائل حل نہیں ہوں گے، جب بارش ہوتی ہے یا دیگر مسائل ہوتے ہیں تو اس کا سامنا تمام قومیتوں کے لوگ کرتے ہیں، اس لیے مل کر ہی تمام مسائل کو حل کرنا ہوگا۔