تعلیمی ادارے 4 دن لگاتار بند،حکومت نے اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اتر پردیش ( اے بی این نیوز)اتر پردیش میں عام تعطیل،مارچ کا مہینہ چل رہا ہے۔ دفتر والے، سکول کے بچے چھٹیوں کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس مہینے بہت سے تہوارہو تے ہیں۔سال 2025 کا مارچ کا مہینہ شروع ہو چکا ہے۔ اس مہینے میں ہولی سے عید تک کئی تہوار ہوتے ہیں۔ ایسے میں ہر کوئی اس مہینے کی چھٹیوں کے لیے بے تاب ہے۔اترپردیش میں ہولی کے موقع پر اس سال سرکاری ملازمین، اسکول کالج کے طلباء اور بینک ملازمین کو بڑا آرام ملنے والا ہے، ریاستی حکومت کے سرکاری کیلنڈر کے مطابق ہولی پر کل چار دن کی مسلسل تعطیل ہوگی۔
حکومت کے سرکاری تعطیل کے کیلنڈر کے مطابق، 13 مارچ جمعرات کو ہولی کے دن کے موقع پر چھٹی ہوگی۔ اس کے بعد 14 مارچ کو ہولی کی چھٹی ہوگی۔ مارچ کے مہینے میں رمضان المبارک کا تہوار بھی شروع ہو چکا ہے۔ رمضان ختم ہونے کے بعد عید الفطر آتی ہے۔ جو ایک ریاستی تہوار ہے۔ اس دن بھی تمام سکول، کالج، سرکاری دفاتر اور دفاتر بند رہیں گے۔ 31 مارچ کو عید کے موقع پر چھٹی ہوگی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر شدید احتجاج کا فیصلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 مارچ ۔2025 )اپوزیشن راہنماﺅں نے پیر سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع بھرپور احتجاج کا کیا ہے اپوزیشن اتحاد میں شامل ارکان نے احتجاج کے بارے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے بیانیہ سے خوفزدہ ہے حکمران سن لیں مقبول اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے نہیں لگایاجاسکتا جبرفسطائیت کادورختم ہوگا اور ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی قائم ہوگی اس وقت ملک کو بدترین فسطائیت کاسامنا ہے.(جاری ہے)
اپوزیشن راہنماﺅں نے یہ بھی کہا ہے کہ جعلی حکومت روزبروز بدنام اور کمزورہورہی ہے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے راہنماﺅں کا اپنے اتحادیوں بی این پی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین اور سیکرٹری اطلاعات بی این پی آغا حسن بلوچ سمیت 50 سے زائد کارکنان اور قیادت پر ایف آئی آر درج کرانے کے حکومتی عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے. انہوں نے اس کیخلاف ہرفورم پراحتجاج کا اعلان کیا ان کا کہنا ہے کہ اتحادی راہنماﺅں کیخلاف مقدمات درج کرنے کیخلاف سینیٹ میں بھی سخت احتجاج ہوگا خیال رہے کہ صدرمملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کیاتھا. آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیاہے مشترکہ اجلاس پیرکے روز سہ پہر3بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مارچ کو طلب کررکھا ہے قومی اسمبلی کا معمول کا اجلاس ہوگا، اجلاس کا نوٹیفیکیشن جاری کیاجاچکاہے.