شام میں پرتشدد واقعات، امریکا اور روس کا آج سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفادی نے کہا ہے کہ شام کی تعمیر نو کی کوششوں میں اس کیساتھ کھڑے ہیں، شام کو غیر مستحکم کرنیوالوں کا مقابلہ کرینگے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہم مغرب سے شام پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں، شام کی تعمیر نو کیلئے اقتصادی تعاون جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شام میں پرتشدد واقعات پر امریکا اور روس نے آج سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیر خارجہ اردن ایمن الصفادی نے کہا کہ عمان، اردن، شام، لبنان، ترکی اور عراق نے شام سے یکجہتی کا اظہار کیا، شام کی تعمیر نو کی کوششوں میں اس کیساتھ کھڑے ہیں، شام کو غیر مستحکم کرنے والوں کا مقابلہ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مغرب سے شام پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں، شام کی تعمیر نو کیلئے اقتصادی تعاون جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شام کی تعمیر نو کی کا مطالبہ
پڑھیں:
لاہور کی تعمیر و ترقی کا نیا دور، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر لاہور نے اجلاس کو منصوبے کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نہر کی بھل صفائی کا فوری حکم دیا اور سیوریج سسٹم کو مستقبل کی ضروریات کے مطابق جدید بنانے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ لاہور کی ترقی میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا پراجیکٹ کے تحت واسا لاہور 780 کلومیٹر طویل ایک سے چھ فٹ قطر کے نئے سیوریج پائپ بچھائے گا جس کا پہلا مرحلہ 450 کلومیٹر پائپ لائن کی تنصیب پر مشتمل ہوگا ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور نگرانی کے لیے لاہور ڈویلپمنٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے تمام ٹھیکوں فزیکل اور فنانشل پراگریس کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جائے گی اس کے علاوہ نیسپاک کی "انسپکٹر ایپ" کو منصوبوں کی انسپکشن کے لیے استعمال کیا جائے گا اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ شفافیت کے باعث 16 ارب روپے کی بچت ممکن ہوئی ہے وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ لاہور کے ساتھ ساتھ دیہات میں بھی گلیوں کو شہروں کے معیار کے مطابق تعمیر کیا جائے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں لاہور کے چھ زونز میں تعمیر و مرمت اور ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں گے جس میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام رابطہ سڑکوں اور پختہ گلیوں کی تعمیر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور پارکوں کی بحالی شامل ہے وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ لاہور کی ترقی کے اس بڑے منصوبے میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو ایک جدید اور بہتر انفراسٹرکچر فراہم کیا جا سکے