مٹیاری، قومی شاہراہ پر 2 ٹرالر اور ایک ٹینکر میں آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
مٹیاری میں قومی شاہراہ باؤ ڈیرو کے مقام پر 2 ٹرالر اور ایک ٹینکر میں آگ لگ گئی۔
موٹروے پولیس کے مطابق موقع پر موجود ایک فائر بریگیڈ کی گاڑی آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے اور قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔
موٹر وے پولیسکا بتانا ہے کہ ڈرائیور ہوٹل کے ساتھ گاڑیاں کھڑی کرکے سحری کررہےتھے۔
آگ کے باعث کروڑوں روپے مالیت کی کپاس اور چینی جل گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
صدر آصف زرداری کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
صدر مملکت آصف زرداری کل پارلیمنٹ (ایوان زیریں قومی اسمبلی اور ایوان بالا سینیٹ) کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
ایجنڈے کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر تین بجے ہوگا۔