پُرتشدد رویئے قوم اور ملک کیلئے باعث شرم ہیں، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام لوگ مذہبی یگانگت اور رواداری کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے ہیں، شہر سیالکوٹ تمام دنیا کی سکھ برادری کیلئے بین الاقوامی سطح رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پُرتشدد رویئے قوم اور ملک کیلئے باعث شرم ہیں۔ سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام لوگ مذہبی یگانگت اور رواداری کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے ہیں، شہر سیالکوٹ تمام دنیا کی سکھ برادری کیلئے بین الاقوامی سطح رکھے گا، اس مٹی پر ہم سب کا بلا تفریق حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پہلے سپیکر ہندو تھے، جسٹس کارنیلئس ہمارے چیف جسٹس رہے ہیں، جن چیف جسٹس صاحبان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا جسٹس کارنیلئس ان میں سرفہرست تھے، ہمارا مذہب بردباری سکھاتا ہے جو مذہب کا بنیادی جز ہے۔
لیگی راہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں وقتاً فوقتاً متشدد واقعات نظر آتے ہیں جو ہماری بدقسمتی ہے، قائد اعظم کا پہلا خطبہ اقلیتی برادری کو مساوی حقوق کی فراہمی پر منحصر تھا، یہاں تمام پاکستانیوں کو یکساں حقوق میسر ہونے چاہئیں، مذہب اور نسل کے نام پر کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ماضی کے اندر پنجاب میں مینارٹی کا محکمہ فارغ تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوشوں سے اب یہ محکمہ اقلیتی برادری کے حقوق کے لیے کوشاں ہے، پنجاب حکومت اقلیتوں کیلئے جو کام کررہی ہے وہ خوش آئند ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مذہب سکھاتا ہے تمام اقلیتیں ہنسی خوشی رہیں، اس ملک کو مذہبی منافرت سے پاک کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ
پڑھیں:
’فیض حمید گرفتار ہے لیکن قمر جاوید باجوہ سے پوچھا جائے کہ۔۔۔‘ خواجہ آصف نے مطالبہ کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید تو گرفتار ہیں، سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پوچھا جائے کہ انہوں نے دہشت گردوں کو پاکستان میں کیوں بسایا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا دہشت گردی پوری دنیا کا مسئلہ ہے جس کو مل کر حل کرنا ہو گا، دہشتگردی روکنے میں ناکامی جانچنے کیلئے پہلے کے پی حکومت کی انکوائری ہونی چاہیے۔
عمران خان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھنے سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا پہلے خطوط بازی پاکستان میں ہوتی تھی اب اسے بین الاقوامی درجہ دے دیا ہے، پہلے جو خطوط کا حشر ہوا تھا ان خطوط کا بھی وہی حشر ہو گا، میں کسی کو مشورہ نہیں دیتا، وہ مشورے سے بہت بالاتر ہیں، ان لوگوں کو جادو منتر کے مشورے ہو سکتے ہیں،کوئی اور بات نہیں ہو سکتی۔
اگر روزانہ کچھ مقدار میں خربوزہ کھایا جائے تو جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
خواجہ آصف نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست وہاں ہوتی ہے جہاں دوسرا فریق حملہ آور نہ ہو، میں اسٹیبلشمنٹ کی نمائندگی یا ان کی طرف سے بات نہیں کر رہا، اگر مفاہمت نہیں ہو رہی تو پھر آپ کو مزاحمت کی سیاست کرنی چاہیے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا دہشت گردی کی ذمہ داری خیبر پختونخوا حکومت بھی تو اٹھائے، خیبر پختونخوا بانی پی ٹی آئی کے اقتدار کی جنگ لڑ رہا ہے، کے پی حکومت دہشت گردی کے خلاف کچھ نہیں کر رہی۔
ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا دہشت گردوں کو واپس بسانے میں جنرل باجوہ کا بھی کردار تھا، جنرل باجوہ، جنرل فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کو پاکستان میں واپس بسایا۔
محکمہ موسمیات کی رمضان المبارک میں موسم سے متعلق نئی پیشگوئی
خواجہ آصف کا کہنا تھا فیض حمید تو گرفتار ہے، جنرل باجوہ سے تو پوچھا جائے کہ اس نے ان دہشت گردوں کو کیوں بسایا۔
مزید :