واضح رہے کہ ڈی پی او صوابی کے مطابق گزشتہ رات سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے، ملزم نے پہلے والد کا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کیلئے گئے تھے، اسی دوران فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سابق امیر اور سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی شکیل احمد خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں احد خان میں ادا کی گئی، سابق سینیٹر مشتاق احمد نے اپنے بھائی کی نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان، راہنما تحریک انصاف اسد قیصر سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مشتاق احمد نے مطالبہ کیا کہ میرے بھائی کے قاتل کو فی الفور گرفتار کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈی پی او صوابی کے مطابق گزشتہ رات سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے، ملزم نے پہلے والد کا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کیلئے گئے تھے، اسی دوران فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

دوسری جانب سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی کے قتل کا مقدمہ صوابی کے تھانہ کالو خان میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ بھائی ریاض احمد کے مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق شکیل احمد کو گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کیا گیا، ملزم کامران نے پہلے اپنے والد کو قتل کیا، بیچ بچاؤ کرانے پر شکیل احمد خان کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مقدمے میں نامزد ملزم کامران تاحال فرار ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سینیٹر مشتاق احمد بھائی شکیل احمد کی نماز جنازہ گئے تھے قتل کیا

پڑھیں:

مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کی ایف آئی آر درج

تصویر، اسکرین گریب

جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سابق امیر اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل خان کے قتل کے واقعےکی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

واقعے کی ایف آئی آر تھانا کالو خان صوابی میں درج کی گئی۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم کامران نے گھر کے باہر شکیل خان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اپنے والد کو بھی فائرنگ کر کے قتل کیا۔

واضح رہے کہ مشتاق احمد کے بھائی کے قتل کا واقعہ کل پیش آیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بھائی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی
  • سینیٹر مشتاق کے بھائی شکیل خان کے قتل کا مقدمہ درج
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی کو گھر کے سامنے قتل کردیا گیا
  • مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کی ایف آئی آر درج
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کوگھرکے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
  • سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق
  • صوابی: سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی شکیل احمد خان گھر کے سامنے فائرنگ سے جاں بحق
  • صوابی: سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کوگھرکے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
  • سابق امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے بڑے بھائی ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق