Jang News:
2025-03-10@01:19:46 GMT

صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے سالانہ خطاب کل

اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT

صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے سالانہ خطاب کل


صدر مملکت آصف زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کل سالانہ خطاب کریں گے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو بھی اجلاس کی کارروائی دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے۔

اس موقع پر صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ، صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز اور غیر ملکی سفیروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

خواتین پارلیمنٹرینز کی کارکردگی کیسی رہی؟ رپورٹ آگئی

پارلیمانی سال 25-2024 میں خواتین پارلیمنٹرینز کی کارکردگی کیسی رہی؟فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک(فافن)کی رپورٹ سامنے آگئی۔

وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پارلیمنٹ آمد پر صدر آصف زرداری کا استقبال کریں گے۔

صدر آصف علی زرداری اپنے خطاب میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا احاطہ کریں گے اور حکومت کو تجاویز بھی دیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر چیمبر میں صدر مملکت کی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی، صدر کا خطاب مکمل ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت کےلیے ملتوی کردیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کرلیا

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)صدر آصف علی زرداری نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔

صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 10 مارچ، 2025 بروز پیر سہ 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مارچ کو طلب کیا ہے۔

خیال رہے کہ ایوان زیریں کا 11 مارچ کو ہونے والا اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 14 واں اجلاس ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج، صدر زرداری خطاب کریں گے
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب، آصف علی زرداری خطاب کریں گے
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل3بجے طلب، صدر مملکت خطاب کریں گے
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ، صدر مملکت خطاب کریں گے
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، صدر مملکت خطاب کریں گے
  • صدر آصف زرداری کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
  • صدر آصف علی زرداری کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
  • صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کرلیا
  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کرلیا گیا