پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب، آصف علی زرداری خطاب کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 3 بجے ہوگا، اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں جب کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 3 بجے ہوگا، اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں جب کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔
سپیکر ایاز صادق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ صدر مملکت کے خطاب کے ساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا بھی آغاز ہوجائے گا، صدر پاکستان نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پرطلب کیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس قومی اسمبلی کریں گے
پڑھیں:
صدر زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پرسوں، قومی اسمبلی کا 11مارچ کو طلب کرلیا
اسلام آباد(خبرنگار+این این آئی) صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔ صدرآصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے پرسوں سہ پہر 3 بجے جبکہ آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحتقومی اسمبلی کا اجلاس 11 مارچ بروز منگل دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔خیال رہے کہیہ 16 ویں قومی اسمبلی کا 14 واں اجلاس ہوگا۔