Nawaiwaqt:
2025-03-10@00:08:14 GMT

ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش

اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT

ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش

محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔ رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ شام /رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام ، مانسہرہ،ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ اس دوران پشاور، کوہاٹ، نوشہرہ، صوابی، مردان، ہنگو اور بنوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔تاہم راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا،میانوالی، خوشاب، گجرات ، سیالکوٹ، شیخوپورہ، لاہور اور گردونواح میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش / ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چا غی، کو ئٹہ ، ژوب، موسیٰ خیل اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی10،گوپس منفی 03، استوراور بگروٹ میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مطلع جزوی ابر رہنے کے علاوہ کا امکان ہے ا لود رہنے اضلاع میں میں تیز

پڑھیں:

پرویز خٹک 2014 میں جن کیخلاف ڈانس کرتے ہوئے آئے تھے، اب ان ہی کیساتھ ڈانس کر رہے ہیں

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 07 مارچ 2025ء ) شاہد خاقان عباسی نے پرویز خٹک پر طنز کیا ہے کہ وہ جن کیخلاف ڈانس کرتے ہوئے آئے تھے اب ان ہی کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک 2014 میں جن کیخلاف ڈانس کرتے ہوئے آئے تھے، اب ان ہی کیساتھ ڈانس کر رہے ہیں، بس اب یہی ہماری سیاست ہے، پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کی کارکردگی موجودہ حکومت سے بہت بہتر تھی، عوام کے مینڈیٹ کے بغیر آئیں گے تو ن لیگ کا ساتھ نہیں دے سکتا۔

جبکہ اس حوالے سے وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پرویز خٹک ہمارے اتحادی ضرور ہیں لیکن وزیر بنانے کا فیصلہ ن لیگ کا نہیں،اگر حکومت صرف ن لیگ کی ہوتی تو پرویزخٹک کابینہ کا حصہ نہیں ہوتے،محسن نقوی کی بھی پارٹی ہے وہ خود بتا ئیں گے کہ ان کا کس پارٹی سے تعلق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی سے متعلق پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کیمرا بریفنگ ہوئی تھی ، اس وقت فیض حمید تشریف لائے، اصولی طور پر ایسی بریفنگ میں وزیراعظم خود موجود ہوتے ہیں، لیکن سابق وزیراعظم عمران خان میٹنگ میں نہیں آئے کیونکہ وہ اپوزیشن سے ملنا نہیں چاہتے تھے ۔

فیض حمید نے بریفنگ دی کہ طالبان کو واپس آنے کا موقع دیا جائے، فیض حمید باجوہ کی منظوری کے بغیر یہ بات نہیں کرسکتے، جنرل باجوہ ان کے ساتھ بیٹھے تھے، اپوزیشن نے مخالفت کی کہ ان کو واپس آنے کی اجازت نہ دی جائے، شہبازشریف نے خدشات کا اظہار کیا تھا لیکن وہاں کون سی ووٹنگ کرائی گئی تھی؟ پارلیمنٹ میں بریفنگ اہتمام حجت تھا طالبان کی واپسی کا فیصلہ پہلے کیاجاچکا تھا۔

پرویز خٹک کو وزیر لگانے کا فیصلہ یا ان کا ن لیگ سے تعلق نہیں ہے، پرویز خٹک ہمارے اتحادی ضرور ہیں، یہ حکومت ن لیگ کی نہیں اتحادی حکومت ہے اگر صرف ن لیگ کی حکومت ہوتی تو پرویزخٹک کابینہ کا حصہ نہیں ہوتے۔محسن نقوی کی بھی پارٹی ہے وہ خود بتا سکتے ہیں۔یہ اچھی بات ہے کہ اگر پرویزخٹک کے پی میں حکومت کیلئے کام کرتے ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ زرداری اور بلاول سندھ کے عوام کے ساتھ دھوکا کرنے جا رہے ہیں۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن الائنس میں موجود تمام پارٹیاں ایک پیج پر آ رہی ہیں۔ اپوزیشن کی سیاسی پارٹیوں کا ایک ہی ہدف ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں فیصلے میرٹ پر کریں گی ، ملک میں خوشحالی آئے گی، اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ بجلی و گیس کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔ ملک میں کاروبار سکڑ چکا ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسیز کا جو کام ہے وہ نہیں کر رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں آج سے بارشیں اور برفباری شروع ہونے کا امکان
  • پنجاب اور کے پی میں آج سے بارش کا امکان، سلسلہ کب تک رہے گا؟
  • تیاری کرلیں، ملک میں آج سے بارشیں اور برفباری شروع ہونے کا امکان
  • رمضان المبارک میں 9 سے 16 مارچ کے دوران کہاں بارش اور برفباری کا امکان ہے؟
  • پی ڈی ایم اے پنجاب نے ماہ مقدس میں مزید بارشوں کے متعلق الرٹ جاری کردیا
  • وادیٔ نیلم: آٹھ مقام میں مطلع صاف، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار
  • پرویز خٹک 2014 میں جن کیخلاف ڈانس کرتے ہوئے آئے تھے، اب ان ہی کیساتھ ڈانس کر رہے ہیں
  • سعودی عرب میں جاتی سردی لوٹ آئی
  • سعودی عرب : مختلف علاقوں میں پیر تک شدید بارش کا امکان، سعودی محکمہ موسمیات