پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے والا منظم گروہ بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے والے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت شوگئی (یوسف)، عبد الرحمٰن اور محمد نعمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کو بھی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان متاثرہ لڑکی کو شادی اور ملازمت کا جھانسہ دے کر چین اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور وہ فلائٹ نمبر CZ6034 کے ذریعے چین جا رہے تھے۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ پاکستانی لڑکیوں کو چینی شہریوں سے شادی کروا کر انہیں چین اسمگل کرنے میں ملوث ہے۔ اس منظم گینگ میں کئی خواتین بھی شامل ہیں جو غریب اور ضرورت مند لڑکیوں کو تلاش کر کے انہیں شادی کے لیے آمادہ کرتی تھیں۔
اس گروہ کے ملزمان متاثرہ لڑکیوں کو چینی شہریوں کے ساتھ شادی پر آمادہ کرتے تھے اس کے بعد ان کا ڈیٹا اور دستاویزات ایجنٹ عبد الرحمٰن اور محمد نعمان کے حوالے کیے جاتے تھے جو چینی ایجنٹ پاول کے ساتھ رابطہ رکھتے اور پاول بھاری رقوم کے عوض چینی کلائنٹ کا بندوبست کرتا تھا اس کے علاوہ ملزمان پاکستانی لڑکیوں کے سفری دستاویزات اور دیگر سہولیات بھی فراہم کرتے تھے۔
تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی والدہ سے 10 لاکھ روپے میں معاملات طے کیے تھے جن میں سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی ادائیگی کی جا چکی تھی جبکہ ملزمان نے متاثرہ لڑکی سے بلیک میلنگ کے لیے 10 لاکھ روپے کا قرض لینے کا اشٹام بھی بنوایا تھا۔
ایف آئی اے حکام نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد منتقل کر دیا ہےجبکہ اس گروہ کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی لڑکیوں چین اسمگل کرنے متاثرہ لڑکی لڑکیوں کو کے لیے
پڑھیں:
عامر خان نے اپنی محبت ثابت کرنے کیلیے کس کو خون سے خط لکھا تھا؟
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کامیاب ہونے کے باوجود ذاتی زندگی میں دو ناکام شادیوں کا سامنا کر چکے ہیں۔
انہوں نے اپنی پہلی محبت رینا دتہ سے کم عمری میں شادی کی جو 16 سال بعد اختتام پذیر ہوئی۔ بعد ازاں عامر نے کرن راؤ سے 2005 میں شادی کی لیکن یہ رشتہ بھی 2021 میں ختم ہو گیا۔
عامر خان نے اپنی پہلی بیوی رینا دتہ کے ساتھ محبت کی داستان بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے رینا کو اپنی محبت ثابت کرنے کے لیے خون سے خط لکھا تھا۔ اگرچہ ان کی شادی 2002 میں ختم ہوئی لیکن عامر کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی رینا اور کرن دونوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں اور ان کے گھر والوں کا احترام کرتے ہیں۔
اپنے 30 سالہ کیریئر میں عامر خان نے 'لگان'، 'قیامت سے قیامت تک'، 'سرفروش'، 'انداز اپنا اپنا' اور 'تارے زمین پر' جیسی بلاک بسٹر فلمیں دیں۔ انہیں پدم شری اور پدم بھوشن سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا ہے۔
عامر خان کو آخری بار 2022 میں فلم 'لال سنگھ چڈھا' میں دیکھا گیا تھا۔ فلم کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد انہوں نے کچھ عرصے کے لیے اداکاری سے وقفہ لیا ہے اور اپنے پروڈکشن بینر کے تحت مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔