سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ کرنے والے افسران کو ملازمت سے برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں میاں رضاربانی نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو پروڈکشن آرڈر پر پیش نہ کرنے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد میں ناکامی پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ استحقاق کمیٹی کو سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے کے ذمہ دار افسروں کو سزا کے ساتھ ملازمت سے بھی برطرف کرنا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جن افسران نے ایوان کے ارکان کی گرفتاری سے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ نہیں کیا ان کیخلاف توہین پارلیمنٹ کی کارروائی کی جائے۔

رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ پارلیمان کی خودمختاری کےلیے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی چیئرمین سینیٹ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پروڈکشن ا رڈر پر چیئرمین سینیٹ

پڑھیں:

اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد:

چیئرین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے  کہا ہے کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔
 

سینیٹ کے اجلاس میں   اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر رولنگ دیتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ کے 245ویں اجلاس میں سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے۔ میڈیا رپورٹس سے پتا چلا کہ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہیں کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا۔ اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ ہونے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔

ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صاحب آپ نے ہمارا بہت امتحان لیا۔ آپ ممبران کے استحقاق کے لیے کوئی رولنگ دیتے ہیں تو پورا ایوان آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ دونوں سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل ہونا چاہیے۔ امید ہے اب استحقاق کمیٹی اس معاملے کو دیکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ قید کاٹنا سیاست دانوں کا زیور ہے۔ چیئرمین سینیٹ آپ نے 9 سال، نواز شریف نے مجموعی طور پر 4 سال قید کاٹی۔ کسی قیدی پر تشدد نہیں ہورہا۔ جیل میں مشکلات ہوتی ہیں لیکن تشدد والی کہانیاں مت بیان کریں۔ آپ کے جاری کردہ پروڈکشن آرڈرز پر عمل ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • رضا ربانی کا پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ کرنے والے افسران کی برطرفی کا مطالبہ
  • عون بپی سینٹ پیش‘ گیلانی کا بائیکاٹ ختم
  • پی ٹی آئی سینیٹر عون عباس بپی سینیٹ میں تقریر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
  • چیئرمین سینیٹ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا
  • اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا، چیئرمین سینیٹ
  • چیئرمین سینیٹ کا اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت ردعمل
  • گرفتار سینیٹرز جن کی کسٹڈی میں ہیں وہ پیش کریں، رانا ثنا اللہ
  • چیئرمین سینیٹ نے اعجاز چودھری، عون عباس کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے
  • سینیٹر اعجاز چوہدری اور سینیٹر عون عباس پبی کے پروڈکشن آرڈر جاری