افطار ڈنر سے خطاب میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج جاری رہنا چاہیے، ہم نئی نہریں نکالنے کے خلاف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور صوبائی صدر سندھ نثار احمد کھوڑو  نے کہا ہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج جاری رہنا چاہیے، ہم نئی نہریں نکالنے کے خلاف ہیں۔ کراچی کے نیشنل انسٹیٹوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) میں پیپلز پیرا میڈیکل ونگ سندھ کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے وفاقی حکومت کے مجوزہ منصوبے کے خلاف ہیں اور یہ منصوبہ کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس منصوبے پر وفاقی حکومت سے احتجاج کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ حکومت میں پیپلز پارٹی موجود نہیں ہے، حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہے، نہروں کے مجوزہ منصوبے کے خلاف سیاسی، سماجی  تنظیموں کا احتجاج عوام کی آواز ہے، جس پر وفاقی حکومت کو توجہ دینی چاہیے اور یہ منصوبہ منسوخ کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب نہری نظام میں پانی ہی نہیں ہے تو نئی نہروں کیلئے پانی کہاں سے آئے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نہریں نکالنے کے دریائے سندھ سے منصوبے کے خلاف نے کہا

پڑھیں:

اسلامی تعاون تنظیم کا عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کا اعلان

اسلامی تعاون تنظیم کا عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز

جدہ (آئی پی ایس) اسلامی تعاون تنظیم نے عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
جمعہ کو جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کی، اجلاس میں رکن ممالک نے عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کی۔

سربراہ او آئی سی حسین ابراہیم طحہٰ کا کہنا تھا کہ عرب لیگ کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں، فلسطینی عوام کی جبراً نقل مکانی جیسے بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر مظالم بند کرے، پاکستان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قاہرہ میں ہونیوالے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں مصر کی جانب سے غزہ سے متعلق منصوبہ پیش کیا گیا تھا جس میں 53 ارب ڈالر سے 5 سال کے دوران فسلطین میں لاکھوں مکانات، تجارتی بندرگاہ اور ایئرپورٹ کی تعمیر شامل ہے جبکہ فلسطینی علاقوں میں انتخابات اور دو ریاستی حل کی کوششیں بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔

اجلاس کے اختتام پر عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے اعلان کیا تھا کہ مصر کا منصوبہ اب ایک عرب منصوبہ بن چکا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منصوبہ پیش کیا تھا کہ فلسطینیوں کو غزہ سے نکال کر دیگر ممالک میں بھیج دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ بلڈنگ ،ڈی جی اسحق کھوڑو کی سرپرستی میں بدعنوانیاں جاری
  • ہمیں نقصان ہوگا تو پیپلز پارٹی کو بھی ہوگا، رہنما مسلم لیگ (ن)
  • متعدد معاشی فوائد کے پیش نظرشہتوت کی کاشت کو پاکستان بھر میں پھیلایا جانا چاہیے. ویلتھ پاک
  • ہمیں نقصان ہو گا تو پیپلز پارٹی کو بھی ہو گا، رہنما مسلم لیگ (ن)
  • غزہ کی تعمیرِنو کا عرب منصوبہ: فرانس، جرمنی، اٹلی، برطانیہ کی حمایت
  • وفاقی حکومت متنازعہ کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان کرے، نثار کھوڑو
  • اسلامی تعاون تنظیم کا عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کا اعلان
  • سندھ بلڈنگ میں کھوڑو سسٹم کھل کر کھیلنے لگا
  • خواتین کا عالمی دن اور دریائے سندھ