15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت منانے کا فیصلہ؛چھٹی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : حکومت نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنےکے عالمی دن کو بطور یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانےکا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے 15 مارچ کو یوم تحفظِ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت 15 مارچ ہفتے کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی مناسبت سے چھٹی کا بھی اعلان کرسکتی ہے
مراسلے میں صوبوں کو توہین مذہب کا مواد روکنے کے حوالے سے آگاہی مہم چلانےکی سفارشات جاری کی گئی ہیں۔پنجاب، سندھ، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیکرٹریز مذہبی امور کو سفارشات جاری کی گئی ہیں۔
حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز
مولانا حنیف جالندھری، علامہ محمد افضل حیدری، مفتی منیب الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر ساجد میر اور مولانا عبدالمالک سے بھی لائحہ عمل بنا کر عوام میں آگاہی مہم چلانےکی اپیل کی گئی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ناموس رسالت یوم تحفظ
پڑھیں:
ملک میں آج سے بارشیں اور برفباری شروع ہونے کا امکان
ملک میں آج سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو 16 مارچ تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ بٹگرام، کرم، باجوڑ، مہمند، مری اور گلیات میں بھی بارش کا امکان ہے۔آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، جس کے باعث وہاں اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔پیر سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں بارش کا امکان ہے جبکہ 12 سے 16 مارچ کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں باران رحمت کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ادھر، 14 اور 15 مارچ کو بارشوں کا سلسلہ بلوچستان کا رخ کرے گا، جہاں کوئٹہ، چمن، مستونگ، پشین اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔