غزہ امن معاہدے کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کیا جائے، حماس
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مارچ 2025ء) حماس کی جانب سے غزہ جنگ میں امن معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے فوری مذاکرات کے مطالبے کے بعد اسرائیل نے اس پر مزید بات چیت کے لیے پیر کو ایک وفد دوحہ بھیجنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ اس مرحلے کی کامیابی کے بعد مستقل جنگ بندی کا راستہ ہموار ہو گا۔
رواں سال 19 جنوری کو امریکی، مصری اور قطری ثالثوں کی کوششوں سے سیز فائر کا پہلا مرحلہ طے پایا تھا جو یکم مارچ کو ختم ہو گیا۔
رواں ہفتے کے آخر میں فلسطینی عسکریت پسند گروہ حماس کے نمائندوں نے قاہرہ میں اس معاہدے میں سرگرم ثالثوں سے ملاقات کی۔ حماس کے مطابق اس ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ غزہ میں انسانی امدادی اشیا کی فوری ضرورت ہے اور اس کی بلا روک ٹوک ترسیل کو ممکن بنایا جائے، جس کے لیے امن معاہدے کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کیا جانا چاہیے۔(جاری ہے)
حماس کے سینیئر رہنما محمود مرداوی نے اے ایف پی سے گفتگو کے دوران کہا، "حماس پہلے سے طے شدہ نکات پر اتفاق رائے کے تحت فوری طور پر مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے پر زور دیتی ہے۔
" انہوں نے مزید کہا کہ اس سے جنگ کے مستقل خاتمے کی راہ ہموار ہو گی۔مرداوی نے کہا کہ دوسرے مرحلے کے لیے حماس کے اہم مطالبات میں غزہ سے مکمل طور پر اسرائیلی انخلاء، اسرائیلی ناکہ بندیوں کا خاتمہ، فلسطینی سرزمین کی تعمیر نو اور مالی امداد شامل ہیں۔
اسرائیلی وفد کل دوحہ پہنچے گا
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل پیر کو دوحہ میں اپنا ایک وفد بھیجے گا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکومت کی سکیورٹی کابینہ آج اتوار کو اس معاملے پر بات کر رہی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں اپریل کے وسط تک توسیع چاہتا ہے۔امن معاہدے کا پہلا مرحلے میں اسرائیل میں قید تقریباً 1,800 فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور حماس کی جانب سے 25 یرغمالیوں کو زندہ جبکہ آٹھ یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی گئی تھیں۔
اس امن معاہدے کی بدولت غزہ میں 15 ماہ سے جاری جنگ کچھ عرصے کے لیے رکی ہوئی ہے۔ یہ جنگ 7 اکتوبر 2023ء کو فلسطینی عسکری تنظیم حماس اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے اسرائیل میں ایک دہشت گردانہ حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔ اسرائیلی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حماس کے حملے کے نتیجے میں تقریباﹰ 1215 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔
حماس نے اس حملے کے دوران 251 افراد کو یرغمال بھی بنایا لیا تھا۔تب سے اب تک اس غزہ میں جنگ کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔ حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائیوں میں غزہ میں کم از کم 48,453 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
ٹرمپ کی جانب سے حماس کو وارننگ
گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دی تھی کہ اگر باقی تمام یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا گیا تو غزہ کی مزید تباہی ہوگی۔
امریکی صدر نے غزہ کے رہائشیوں کو ممکنہ نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا، "ایک خوبصورت مستقبل آپ کا منتظر ہے لیکن اگر آپ نے یرغمالی رہا نہ کیے تو موت آپ کا مقدر ہے۔"حماس نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی دھمکیوں سے اسرائیل کی جنگ بندی کی شرائط کو نظر انداز کرنے کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ امریکہ نے 1997ء میں حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے بعد اس سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں رکھا تھا۔
تاہم اب ٹرمپ انتظامیہ نے حماس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا آغاز کرنے کی بھی تصدیق کی ہے۔یرغمالیوں میں امریکی شہری بھی شامل
فلسطینی عسکریت پسندوں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے 251 میں سے 58 غزہ میں ہی رہ گئے ہیں جن میں پانچ امریکی بھی شامل ہیں۔ ان پانچ میں سے چار امریکی یرغمالیوں کی ہلاکت کی تصدیق حماس کی جانب سے کی گئی ہے، جب کہ امید کی جارہی ہے کہ ان میں سے ایک ایڈن الیگزینڈر نامی شخص زندہ ہو سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے اس سے قبل غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے اور غزہ کے تعمیر نو کا ایک منصوبہ بھی پیش کیا تھا۔ اس منصوبے کے جواب میں عرب رہنماؤں کی جانب سے ایک متبادل تعمیری منصوبہ پیش کیا گیا۔
اسرائیل کے دہشت گردوں پر حملے جاری
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے آج شمالی غزہ میں عسکریت پسندوں پر فضائی حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے مطابق، ''یہ دہشت گرد‘‘ دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی کوشش میں ملوث تھے۔
ر ب/ م ا/ ع ا (ایجنسیاں)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امن معاہدے کی جانب سے کے مطابق حماس کے کے بعد کے لیے
پڑھیں:
امریکا اپنے شہری کی رہائی کے لیے متحرک، حماس سے مذاکرات کی تفصیل سامنے آگئی
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ امریکی وفد سے گزشتہ ہفتے دوحہ میں ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں امریکا نے دُہری شہریت والے یرغمالیوں میں سے ایک کی رہائی پر بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم، غزہ میں جشن
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے رہنما طاہر النونو نے کہا ہے ہماری طرف سے فلسطینی عوام کے مفاد میں لچک کا مظاہرہ کیا گیا، اور ملاقاتوں میں جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے غزہ جنگ بندی معاہدے کے مراحل پر عملدرآمد کی بات ہوئی۔
حماس رہنما نے کہاکہ ہم نے امریکی وفد کو یقین دلایا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت ہم یرغمالیوں کی رہائی کے خلاف نہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے گزشتہ ہفتے انکشاف کیا تھا کہ وہ نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ ایڈن الیگزینڈر کی رہائی کے لیے کردار ادا کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایڈن الیگزینڈر اسرائیلی فوج مین شامل تھا، اور اسے غزہ میں حماس کی قید میں موجود آخری زندہ امریکی یرغمالی سمجھا جاتا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق توقع ہے کہ کل سے دوحہ میں غزہ جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے کے لیے مذاکرات کا آغاز ہو جائےگا۔
اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے وفد قطر بھیجنے کا اعلان کرچکا ہے، جس کے بعد امید کی جارہی ہے کہ کل سے باضابطہ بات چیت شروع ہو جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں حماس اسرائیل معاہدہ نزدیک تر، صیہونی فوج کے حملوں میں بھی شدت
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندے اسٹیو وٹکوف بھی قطر میں ہونے والے مذاکرات میں شامل ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا امریکی یرغمالی تفصیل حماس رہائی متحرک مذاکرات ملاقات وی نیوز