پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ، وزیر اعظم نے 3 رکنی کمیٹی بنا دی
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پورٹ قاسم اٹھارٹی کی زمین اونے پونے دام فروخت کرنے کا نوٹس لیا گیا، جس کے بعد قیمتی زمین کے اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔
چیئرمین وزیر اعظم انسپکشن کمیشن، آئی بی اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹرز کمیٹی کا حصہ ہیں، وزیر اعظم کی جانب سے کمیٹی کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ پورٹ قاسم اتھارٹی کی زمین چھوٹے اور درمیانے انڈسٹریل پارک کیلیے دی گئی، زمین کی لیزنگ میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات 3 رکنی کمیٹی کرے گی۔
حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز
کمیٹی لیز منسوخی کے خلاف حکم امتناع ختم کرنے کیلیے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قانونی حکمت عملی کا جائزہ لے گی، اتھارٹی بورڈ کی طرف سے مدعی سے عدالت آؤٹ آف کورٹ تصفیہ کے عوامل کی تحقیقات ہوں گی، کمیٹی تصفیہ سمیت دیگر تمام قانونی آرا کا بھی جائزہ لے گی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی تحقیقات پورٹ قاسم
پڑھیں:
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ بدر العاتی سے ملاقات
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ بدر العاتی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز
جدہ (سب نیوز )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں منعقدہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر برائے بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں غزہ سے فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی کی مخالفت اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں مصر کے کردار کی ستائش کی گئی۔
اسحاق ڈار نے سیزفائر معاہدہ کروانے میں مصر کی کاوشوں کوسراہا ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور غزہ کی تشویشناک صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیاسی، دفاعی، ثقافتی، معاشی تعلقات اور عوام کے درمیان رابطوں کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا اور فلسطینی مقصد کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔