برطانیہ میں معتدل موسم کے بعد آئندہ ہفتے برفباری کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
برطانیہ میں معتدل موسم اور ہلکی دھوپ کے بعد اب ماہرینِ موسمیات نے آئندہ ہفتے برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق 12 مارچ کو ملک بھر میں ہلکی برفباری متوقع ہے۔ دوپہر کے وقت جنوب مغربی علاقوں بشمول چیلٹنم اور کوٹسوالڈز میں 1 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان ہے جو برمنگھم تک پھیل سکتی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق برمنگھم سے مانچسٹر کے قریب سے گزرتے ہوئے ایڈنبرا تک برفباری کا امکان ہے، نارتھ پینائنز میں 2 سینٹی میٹر تک برف پڑ سکتی ہے۔
جبکہ ویلز کے زیادہ تر علاقے متاثر ہوں گے اور پیمبروک شائر میں برفباری کا امکان کم ہے، اسکاٹ لینڈ کے مشرقی حصے زیادہ تر محفوظ رہیں گے۔
14 مارچ کی صبح 6 بجے مزید برفباری کا امکان ہے جو جنوب مغربی انگلینڈ کے ایگزیٹر کے شمالی علاقوں، جنوبی ویلز، کونوی، ڈینبیگ شائر، پیک ڈسٹرکٹ اور نارتھ پینائنز کو متاثر کر سکتی ہے جبکہ سب سے زیادہ برفباری اسکاٹش ہائی لینڈز میں متوقع ہے۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق یہ برفباری شدید نہیں ہوگی بلکہ ہلکی برفانی ہواؤں کے ساتھ چند سینٹی میٹر برف پڑنے کا امکان ہے۔ تاہم شہریوں کو محتاط رہنے اور موسمی حالات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا امکان ہے
پڑھیں:
کراچی میں شدید گرمی: درجہ حرارت 39 ڈگری سے تجاوز، کل بھی موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
کراچی:ہفتے کو شہر میں انتہائی گرم موسم ریکارڈ ہوا، دن بھر گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب شدید حدت محسوس کی گئی،ہوا میں نمی کا تناسب صرف 15 فیصد ہونے کے باوجود درمیانے درجے کی ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی،پارہ 39 ڈگری سے تجاوز کرگیا جبکہ آج(اتوار)کو بھی گرم دن متوقع ہے۔
حالیہ دنوں ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے اثرات زائل ہونے کے بعد شہر گرم موسم کی لپیٹ میں آگیا، ہفتے کو دن بھر گرم و خشک موسم جبکہ شمال مغربی سمت کی ہوائیں چلیں، دن بھر تیز چلچلاتی دھوپ کی وجہ سے شدید گرمی محسوس کی گئی، دن کے وقت گرم ریگستانی ہواؤں کے سبب ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے باوجود جذوی ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.6 ڈگری اضافے سے 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 15فیصد رہا، گرمی کی حالیہ لہر جمعرات تک جاری رہ سکتی ہے۔