گوادر ایئرپورٹ کیخلاف عالمی میڈیا کا پروپیگنڈا بےنقاب
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
اسلام آباد: گوادر ایئرپورٹ کے خلاف عالمی میڈیا نے پروپیگنڈا شروع کر دیا۔
مغرب کے معروف میڈیا نے گوادر ایئرپورٹ کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا اور چائنہ سے گوادر بننے والے سی پیک کے خلاف بھی غلط بیانیہ اختیار کر رہا ہے۔
گوادر کے خلاف ہونے والے عالمی پروپیگنڈے کو مقامی میڈیا نے بےنقاب کر دیا گیا اور بتایا گیا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل طور پر فعال ہے۔
20 جنوری 2025 سے 26 فروری 2025 تک گوادر سے 42 پروازیں ہفتے میں تین دن آپریٹ ہوئیں۔ گوادر سے کراچی اڑان بھرنے والی پروازوں کی تعداد 14 تھی جن سے 542 مسافروں نے استفادہ حاصل کیا۔ جبکہ کراچی سے گوادر بھی 14 پروازیں روانہ ہوئیں جس میں 493 مسافروں نے سفر کیا۔
گوادر سے مسقط 7 پروازوں نے اڑان بھری جس سے 299 مسافر روانہ ہوئے۔ جبکہ مسقط سے گوادر آنے والی پروزوں کی تعداد بھی 7 تھی جس میں 203 مسافر گوادر پہنچے۔
اس طرح گوادر کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے ٹوٹل ایک ہزار 537 مسافروں نے استفادہ حاصل کیا۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ گوادر ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔
اس رپورٹ کے بعد گوادر ایئرپورٹ کے خلاف ہونے والا پروپیگنڈا دم توڑ گیا۔ اور سامنے آنے والی حقیقت کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ عالمی میڈیا نے گوادر ایئرپورٹ کے خلاف پروپیگنڈا کیا تھا کہ چین کے تعاون سے بننے والا گوادر ایئرپورٹ خالی پڑا ہے۔ جہاں نہ طیارے، نہ مسافر اور نہ ہی سہولیات موجود ہیں۔ اور پاک چین سی پیک منصوبے کا اہم ترین پروجیکٹ ناکام ہو گیا ہے۔
پاکستان کے خلاف چھپنے والی بین الاقوامی خبروں کو بھارت نے اسی طرح سے اٹھا کر اپنے میڈیا پر نشر کر دیا۔ جس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میڈیا نے گوادر ا نے والی کر دیا
پڑھیں:
کیا پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 150 روپے فی لٹر کی کمی ہونے والی ہے؟
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوئی ہے۔ خام تیل کی قیمت رواں سال 20 جنوری کو 82 ڈالر تھی اور 50 دنوں سے کم وقت میں 12 ڈالر سے زائد کمی کے بعد اب قیمت 69.3 ڈالر ہو گئی ہے۔ اس وقت خام تیل کی قیمت اگست 2021 کی سطح پر آ چکی ہے۔
نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 12.7 ڈالر کی کمی کے بعد پاکستانی عوام امید کررہے ہیں کہ یہاں بھی پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اگست 2021 میں پاکستان میںپٹرول کی قیمت فی لٹر 119 روپے تھی۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت اگست 2021 کی سطح تک گرسکتی ہے؟ اگر ایسا ہوا تو پاکستان میں پٹرول کی قیمت 150 روپے فی لٹر کم ہوگی۔
حکومت کی جانب سے ہر 15 روز بعدپٹرول کی قیمت میں ردوبدل کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ گزشتہ 50 دنوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 12.7 ڈالر کی کمی کے باعث توقع کی جا رہی ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 20 سے 30 روپے کی کمی ہو گی تاہم ایسا اس لئے ممکن نہیں ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی کمی کے اثرات پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں پر 2 ماہ بعد اثرانداز ہوتے ہیں۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت پٹرول کی قیمت میں 10 روپے تک کی کمی ممکن ہے، زیادہ کمی آئندہ ماہ سے ہو سکے گی۔ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں 15 مارچ کی شب کرے گی۔
سال 2024 میں عالمی منڈی میں بھی خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو دیکھا گیا۔ خام تیل کی قیمت سب سے زیادہ 10 اپریل کو 91. 17 ڈالر فی بیرل اور کم سے کم 10 ستمبر کو 70.17 ڈالر فی بیرل رہی۔ سال کے آغاز میں 73.58 ڈالر فی بیرل جبکہ آج بھی قیمت 73.58 ڈالر فی بیرل ہے۔
سال 2021 کے ماہ اگست میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 69.75 ڈالر فی بیرل تک گر گئی تھی، اس وقت پاکستان میں ڈالر کا ریٹ 163 روپے تھا اورپٹرول کی قیمت 119 روپے فی لٹر تھی، اس وقت ایک مرتبہ پھر سے خام تیل کی قیمت 69.50 ہوگئی ہے تاہم ڈالر کی قیمت 280 روپے اور پٹرول کی قیمت 255.63 روپے فی لٹر ہے۔
اگر اس وقت اور موجودہ وقت کے ڈالر کے ریٹ کا جائزہ لیا جائے تو خام تیل کی قیمت کے مطابق اس وقت پاکستان میں پٹرول کی قیمت 200 روپے فی لٹر ہونی چاہئے تاہم اس وقت حکومت پٹرول کی فروخت پر 60 روپے فی لیٹرپٹرولیم لیوی کی مد میں وصول کر رہی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کو زوردار جھٹکا
مزید :