ذوالفقار بھٹو جونیئر(فائل فوٹو)۔

پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ  پیپلز پارٹی نے جو بھی عوام سے وعدے کیے ایک بھی پورا نہیں کیا۔ 

ٹھٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد دوبارہ گھر بنانے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا۔ 

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا تھا کہ ماحول کو بچانے کا وعدہ تھا لیکن اب یہ جنگلات، پہاڑ، لوگ اور جانور بیچ رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو بھی وعدے کیے اس کی الٹی سمت میں جا رہی ہے۔ 

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنچاب کے عوام بھی کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی بھٹو جونیئر

پڑھیں:

ہمیں نقصان ہوگا تو پیپلز پارٹی کو بھی ہوگا، رہنما مسلم لیگ (ن)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ نواز شریف نے کراچی میں امن دیا، ہماری حکومت نوکریاں دے گی، ریکارڈ ترقیاتی کام کرے گی، سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے ووٹوں پر کھڑی ہے، سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور  وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے ووٹوں پر کھڑی ہے، اگر ہمیں نقصان ہوگا تو پیپلز پارٹی کو بھی نقصان ہوگا۔ وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کھیل داس کوہستانی اسلام آباد سے کراچی پہنچے تو ایئرپورٹ پر رہنماؤں اور کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھیل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں جو بھی ذمہ داری ملے گی اسے نبھائیں گے، پارٹی کے قائد اور ورکرز کی محبت کی وجہ سے وزیر بنا ہوں۔

کھیئل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا پاکستان کی بہتری ہے، نواز شریف نے کراچی میں امن دیا، ہماری حکومت نوکریاں دے گی، ریکارڈ ترقیاتی کام کرے گی، سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے ووٹوں پر کھڑی ہے، اگر ہمیں نقصان ہوگا تو پیپلز پارٹی کو بھی نقصان ہوگا، سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سندھ کی زمینوں کو بنجر بنانے کے کسی منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، سعید غنی
  • ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر بلاول اور آصف زرداری اہم اعلان کریں گے، رہنما پی پی پی
  • ہمیں نقصان ہوگا تو پیپلز پارٹی کو بھی ہوگا، رہنما مسلم لیگ (ن)
  • ہمیں نقصان ہو گا تو پیپلز پارٹی کو بھی ہو گا، رہنما مسلم لیگ (ن)
  • پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق اور تحفظ کو ترجیح دی، شرجیل میمن
  • وفاقی حکومت متنازعہ کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان کرے، نثار کھوڑو
  • کانگریس پارٹی کے آدھے لوگ بی جے پی سے ملے ہوئے ہیں، راہل گاندھی
  • چیئرمین بلاول بھٹو سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
  • بلاول بھٹو سے فیصل کنڈی‘فرحت اللہ بابر دیگر پیپلز پارٹی رہنمائوں کی ملاقاتیں