حکومت کا ڈیجیٹل پرائزبانڈ متعارف کروانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کی لین دین موبائل ایپ کے ذریعے کی جائےگا اور یہ خریداری کے وقت استعمال شدہ لنک شدہ بینک اکاؤنٹ یا سی ڈی این ایس (قومی بچت ڈائریکٹوریٹ) کی بچت اکاؤنٹ میں جمع کر دیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق انعامی رقم قابل ٹیکس ہوگی لیکن اس پر زکوٰۃ لاگو نہیں ہوگی۔ ڈیجیٹل پرائز بانڈز چوری، نقصان یا ضیاع کے خطرات کو کم کرے گا اور یہ اقدام معیشت کو دستاویزی شکل دینے، شفافیت کو بڑھانے اور احتساب کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
آج کے ٹیکنالوجی پر مبنی دور میں ایک نیا سرمایہ کاری کا موقع پیدا ہوا ہے، یہ اقدام خاص طور پر اس لیے اہم ہے کیونکہ یہ کاغذ کے بغیر ہے جس سے پرنٹنگ اور لاجسٹکس کے اخراجات کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔
اس کے علاوہ، چونکہ یہ خریدار کے نام پر رجسٹرڈ ہوتا ہے، اس لیے چوری، نقصان یا ضیاع کے خطرات کم ہو جاتے ہیں، یہ اقدام معیشت کی دستاویز سازی، شفافیت اور احتساب کو بہتر بنانے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ مزید یہ کہ یہ خریداری اور فروخت کو آسان بنائے گا، پورے عمل کو مؤثر انداز میں منظم کرے گا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے تیار کردہ سمری کے مطابق اور دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق ابتدائی طور پر 500 روپے، 1000 روپے، 5000 روپے اور 10000 روپے کے ڈیجیٹل پرائز بانڈز اس رقم میں جاری کیے جائیں گے جو وزارت خزانہ وقتاً فوقتاً نوٹیفائی کرے گی۔
ایک بالغ پاکستانی شہری نیشنل سیونگز موبائل ایپ یا سی ڈی این ایس کی منظور شدہ کسی اور چینل کے ذریعے خریداری کر سکتا ہے۔ خریداری کی ادائیگی لنک شدہ بینک اکاؤنٹ یا سی ڈی این ایس بچت اکاؤنٹ کے ذریعے کی جائے گی۔
ڈیجیٹل پرائز بانڈز کا انعام موبائل ایپ کے ذریعے ریڈیم کیا جائے گا اور اس کی رقم خریداری کے وقت استعمال شدہ لنک شدہ بینک اکاؤنٹ یا سی ڈی این ایس بچت اکاؤنٹ میں جمع کر دی جائے گی۔
سرکاری دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈیجیٹل پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی سہ ماہی بنیاد پر کی جائے گی یا وزارت خزانہ کی طرف سے نوٹیفائی کی جائے گی۔ قرعہ اندازی کا شیڈول ہر کیلنڈر سال کے آغاز میں سی ڈی این ایس کی طرف سے اعلان کیا جائے گا۔
انعامی رقم کو لنک شدہ بینک اکاؤنٹ یا سی ڈی این ایس بچت اکاؤنٹ نمبر میں جمع کر دیا جائے گا اور ہر قسط کے انعامات کی مقدار وزارت خزانہ کے ذریعے طے کی جائے گی۔ انعامی رقم پر ٹیکس لاگو ہوگا لیکن اس پر زکوة لاگو نہیں ہوگی۔
ڈیجیٹل پرائز بانڈ کے خریدار خریداری کے وقت کسی نامزدگی کا تعین کر سکتے ہیں جسے بعد میں تبدیل یا منسوخ کیا جا سکتا ہے۔
سرمایہ کار کی وفات کی صورت میں، مرحوم کے بانڈ کی اصل رقم اور انعامی رقم ان کے قانونی ورثا کو جانشینی کے سرٹیفکیٹ کے مطابق ادا کی جائے گی اور اگر خالص رقم 500000 روپے سے زیادہ نہ ہو تو ادائیگی خریداری کے وقت نامزد شخص کو کی جائے گی۔
3مزیدپڑھیں:بچوں کی ماں کا طلاق کے بعد جشن،ویڈیوسامنے آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈیجیٹل پرائز بانڈز خریداری کے وقت کی جائے گی کے ذریعے کے مطابق گا اور
پڑھیں:
پاکستانی وفد کی ’اکاو ایشیا پیسیفک ایروڈروم ڈیزائن و آپریشنز ٹاسک فورس‘ اجلاس میں شرکت
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور سول ایویشن اتھارٹی کے وفد نے ’اکاو ایشیا پیسیفک ایروڈروم ڈیزائن و آپریشنز ٹاسک فورس‘ کے چھٹے اجلاس میں شرکت کی۔
حال ہی میں ہونے والے بین الاقوامی سول ایوی ایشن تنظیم (ICAO) کے زیر اہتمام لنکاوی، ملائیشیا میں ہونے والے اجلاس میں 16 رکن ممالک کے 76 مندوبین اور عالمی ہوا بازی کے اداروں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے: ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشنز معمول کے مطابق جاری، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی
اجلاس میں ایئرپورٹ انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی، ایروڈروم سیفٹی میں بہتری اور اکاو اینکس 14 کے معیار کے نفاذ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکا نے قومی ایروڈروم قوانین، متبادل ذرائعِ تعمیل، اور رسک اسیسمنٹ حکمت عملیوں کے حوالے سے قیمتی معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر وفد نے لنکاوی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مطالعاتی دورہ بھی کیا، جہاں جدید ایئرپورٹ مینجمنٹ اور آپریشنل حکمت عملیوں کا مشاہدہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ملکی ایئرپورٹس کی توسیع اور اپگریڈیشن کے لیے اقدامات جاری
پاکستانی وفد نے آکاو کے بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگی کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ پاکستان میں ہوائی اڈوں کی مزید محفوظ، موثر اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس اجلاس میں شرکت خطے میں مستقبل کے ایئرپورٹ آپریشنز اور ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل میں پاکستان کے متحرک کردار کی عکاسی کرتی ہے۔
اس سلسلے کا آئندہ اجلاس 2026 کے اوائل میں ہوگا، جس میں ایروڈروم آپریشنل ایکسیلنس کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں