طورخم بارڈر پر جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے گرینڈ قبائلی جرگہ تشکیل دیدیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز

پشاور (آئی پی ایس )طورخم بارڈر پر جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے گرینڈ قبائلی جرگہ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جرگے میں ضلع خیبر کے قبائلی عمائدین، علما اور تاجر شامل ہیں۔خیال رہے کہ خیبر میں پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ آج سولہویں روز بھی بند ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز سے فائرنگ کا سلسلہ تھم چکا ہے، تاہم سرحدی راستہ بدستور بند ہے، جس کے باعث پاک افغان دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت معطل ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں مجموعی طور پر 8 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ افغان فورسز کے 3 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے عمائدین نے بھی کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک جرگہ تشکیل دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 41 رکنی افغان جرگہ ننگرہار کے قبائلی عمائدین، علما اور تاجروں پر مشتمل ہے۔ افغان گرینڈ جرگہ مذاکرات کے لیے طورخم سرحد پہنچ چکا ہے، جبکہ پاکستانی وفد بھی کچھ ہی دیر میں سرحد پر پہنچ جائے گا۔ذرائع کے مطابق گرینڈ جرگہ سب سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان فائر بندی کروانے کی کوشش کرے گا۔

دوسرے مرحلے میں افغان فورسز کی جانب سے کی گئی متنازعہ تعمیرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اگر ان تعمیرات کو متنازعہ حدود میں پایا گیا تو ان کی تعمیر فوری طور پر رکوانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ جرگے کا تیسرا مرحلہ طورخم سرحد کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے کھلوانے پر مشتمل ہوگا تاکہ تجارتی اور سفری سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔یاد رہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ پر 12 روز قبل کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی تھی جب افغان فورسز نے متنازع علاقے میں ایک چیک پوسٹ کی تعمیر شروع کی، جس پر پاکستانی فورسز نے مداخلت کرکے تعمیراتی کام رکوا دیا۔ اس کے نتیجے میں دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جو دو دن تک جاری رہا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جرگہ تشکیل کشیدگی کے

پڑھیں:

امریکا سمیت 14 ملکوں سے مزید 117 پاکستانی بے دخل

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا، سنگاپور، ملائشیا سمیت 14 ملکوں سے مزید 117 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔ 
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران امریکا، سنگاپور، قطر اور ملائشیا سمیت 14 مختلف ممالک سے مزید 117 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ، امیگریشن مسائل، منشیات، بھیک مانگنے، کفیل کے بغیر کام، پاسپورٹ گمشدگی، کام سے مفرور، معاہدے کی خلاف ورزی، آئی بی ایم ایس میں نام سمیت مختلف الزامات پر 54 کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکا سے ایمرجنسی دستاویزات پر ایک، بنگلہ دیش بلیک لسٹ ایک، سنگاپور امیگریشن سے ایک، بحرین سے ویزا منسوخ کرکے ایک، تھائی لینڈ امیگریشن سے ورک پرمٹ کے بغیر کام پر 2 جبکہ ملائشیا امیگریشن سے 3 پاکستانیوں کو ممنوعہ مسافر قرار دے کر واپس کردیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق امارات میں جیل سے نکالے، مفرور، چوری، غیر قانونی داخلے اور کام کرنے سمیت مختلف الزامات پر 29 کو ڈی پورٹ کیا گیا جبکہ عراق سے ڈی رپورٹ 1 کو مفرور ہونے پر لاڑکانہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ 
عمان میں آجر کی شکایت اور غیر قانونی کام طور پر کام کرنے پر 4، قطر میں امیگریشن پر انٹری سے انکار، معاہدے کی خلاف ورزی، اور تمباکو فروخت کرنے پر 6 جبکہ مراکش میں غیرقانونی قیام پر 4 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق موریطانیہ میں انسانی سمگلنگ کیلئے پہنچے 2 پاکستانیوں کو بھی بے دخل کیا گیا۔

چیمپئنزٹرافی فائنل،بھارتی بولر محمد شامی اپنی گیند پر کیچ پکڑنے کی کوشش میں زخمی ہو گئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خضدار، مسلح افراد کا پولیس اور لیویز تھانے پر حملہ، تھانے نذر آتش
  • امریکا سمیت 14 ملکوں سے مزید 117 پاکستانی بے دخل
  • خیبر پختونخوا کے عوام نے افغان مہاجرین کے فوری انخلا کو خوش آئند قرار دیدیا
  • خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما میر عبدالحفیظ مینگل جاں بحق
  • 5 ارب 74 کروڑ روپے کے ای چالانوں کی وصولی کیلئے سفارشات تیار
  • پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا، افغانستان کے 3 اہلکار ہلاک، پاکستان کے 8 ایف سی اہلکار زخمی
  • بہاولنگر: کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر، 4 افراد جاں بحق
  • مظفر گڑھ: جرائم کے خاتمے کیلئے ڈولفن اسکواڈز کا افتتاح
  • پاک افغان سرحد پر آپریشن، افغانستان سے آنیوالے چار دہشت گرد گرفتار