گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خلاف عالمی میڈیا میں پروپیگنڈا شروع ہو گیا ہے. بھارتی اور امریکی اخباروں میں منظم مہم کے تحت ایک جیسی خبریں لگنے لگیں۔تاہم نجی نیوز نے حقائق جاننے کے لیے گوادر ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور انٹرنیشنل فیک نیوز بے نقاب کر دی. گوادر ایئرپورٹ پرایک ماہ کے دوران 42 پروازیں آپریٹ ہوئیں  اور ایک ہزار 537 مسافروں نے سفر کیا۔ پاک چین دوستی کا بڑا نشان، گوادر ایئرپورٹ کی کامیاب تکمیل پر پاکستان کے دشمن پریشان ہو گئے ہیں.

عالمی میڈیا میں پوری پلاننگ کے ساتھ پروپیگنڈا کمپین شروع کر دی گئی ہے۔بھارتی اور امریکی خبر ایجنسیوں نے ہیڈلائنز تبدیل کی نہ اسکرپٹ ایڈٹ کرنے کی زحمت اٹھائی، ایک ہی خبر لگا کر مکھی پر مکھی بٹھائی. ایسوسی ایٹڈ پریس نے 24 فروری کو NO Passengers, No Planes, No benefits کی سرخی کے ساتھ خبر جاری کی. جس میں دعویٰ کیا گیا کہ چین کے تعاون سے بننے والا پاکستان کا سب سے بڑا نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ خالی پڑا ہے.طیارے ہیں، نہ مسافر نہ ہی سہولتیں۔یہ ظاہر کیا گیا کہ پاک چین سی پیک منصوبے کا اہم ترین پروجیکٹ ناکام ہو گیا ہے. خبر چھپنے کے چند منٹ بعد ہی بھارتی اخباروں نے خبر کو بالکل ویسے ہی اٹھایا. جیسے وہ چھپی تھی، ایک نقطہ بھی تبدیل نہ ہوا۔ نہ صرف بھارتی بلکہ امریکی اور یورپی ویب سائٹس پر بھی ایسوسی ایٹڈ پریس کی خبر کاپی پیسٹ ہونا شروع ہو گئی۔ پروپیگنڈے کے مطابق جس ایئرپورٹ کو ویران ہونا چاہیے تھا وہاں صبح سویرے ہی مسافروں کی بڑی تعداد موجود تھی.کوئی بزنس مین تھا، کوئی طالب علم ، تو کسی کو پاکستان سے باہر مسقط اپنی نوکری پر واپس جانا تھا۔ ایئرپورٹ پر جو سہولتیں دیکھیں، وہ اندھے جھوٹ کا پردہ چاک کرنے کے لیے کافی تھیں. تجزیہ کار اس بات پر متفق ہیں کہ ایسے ایئرپورٹس نہ صرف تجارتی راہداریوں بلکہ علاقائی اسٹریٹجک تعلقات کے لیے بھی اہم ہیں۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مقصد منفرد نہیں.خود بھارت کا کرنول ایئرپورٹ، آسٹریلیا کا ویل کیمپ ایئرپورٹ، سعودیہ عرب کا بحیرہ احمر ایئرپورٹ سمیت دیگر کئی ہوائی اڈے. انہی اسٹریجک مقاصد کے لیے تعمیر کیے گئے ہیں۔اپنی خبر کی تصدیق کے لیے خود کو معتبر کہلوانے والے ان عالمی صحافتی اداروں نے گوادر تک آنے کی زحمت بھی نہیں کی، یا پھر انھوں نے وہی خبر چھاپی جس کی انھیں قیمت ملی تھی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے

پڑھیں:

سوڈان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف عالمی عدالت میں نسل کشی کا مقدمہ دائر کر دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مارچ 2025ء) دی ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف نے جمعرات کو بتایا کہ سوڈان نے اقوام متحدہ کے اس اعلیٰ ترین عدالت میں ایک مقدمہ دائر کیا ہے جس میں الزام لگایا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے سوڈان کی مہلک جنگ میں باغی نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز(آر ایس ایف) کو اسلحہ اور مالی اعانت فراہم کرکے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے۔

سوڈان میں جنسی تشدد جنگی حربے کے طور پر استعمال ہو رہا ہے، اقوام متحدہ

عالمی عدالت نے کہا کہ سوڈان کا الزام ہے کہ متحدہ عرب امارات "باغی آر ایس ایف کو اپنی طرف سے ہدایت او وسیع مالی، سیاسی اور فوجی امداد فراہم کر رہی ہے اور اس کے ذریعے مسالیت لوگوں کی نسل کشی میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

"

سوڈان کا الزام ہے کہ مبینہ طور پر آر ایس ایف اور اتحادی ملیشیاؤں نے مسالیت نسلی گروپ کے لوگوں کو "نسل کشی، قتل، املاک کی چوری، عصمت دری، زبردستی نقل مکانی، بے دخلی، عوامی املاک کی توڑ پھوڑ، اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی" جیسے جرائم کا نشانہ بنایا۔

مسالیت گروپ کے بیشتر لوگ مغربی سوڈان اور مشرقی چاڈ میں رہتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے الزامات کی تردید

سوڈان کی طرف سے کیس درج کیے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات نے ایک بیان میں کہا کہ یہ "ایک مذموم پبلسٹی اسٹنٹ سے زیادہ کچھ نہیں۔"

سوڈان میں حکومت مخالف آر ایس ایف جنگ بندی مذاکرات کے لیے تیار

امارات نے اپنے بیان میں جنگ میں لڑنے والی حکومت کی حمایت یافتہ افواج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "اس کیس کا مقصد سوڈانی مسلح افواج کے وسیع پیمانے پر مظالم میں ملوث ہونے کے اصل واقعات سے توجہ ہٹانا ہے، جو سوڈان اور اس کے عوام کو تباہ کر رہی ہے۔

" آر ایس ایف اور سوڈانی فورسز دونوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔

امارات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان کی طرف سے عائد کردہ الزامات کی "کوئی قانونی یا حقیقت پر مبنی بنیاد نہیں ہے، اور یہ تباہ کن جنگ سے توجہ ہٹانے کی ایک اور کوشش ہے۔" بیان میں مزید کہا گیا ہے، "متحدہ عرب امارات عالمی عدالت انصاف سے اس بے بنیاد درخواست کو فوری طور پر مسترد کرنے کا مطالبہ کرے گا۔

"

سوڈان نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات پر عارضی اقدامات، بشمول قتل اور مسالیت کو نشانہ بنانے والے دیگر جرائم کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کرنے کے حوالے سے فوری طور پر عبوری احکامات نافذ کرے ۔

سوڈان کی خانہ جنگی

سوڈان میں اپریل 2023 کے وسط میں ایک مہلک تنازعہ کا سلسلہ شروع ہوا، جب اس کی فوج اور نیم فوجی باغیوں کے درمیان دیرینہ تناؤ نے دارالحکومت خرطوم کو اپنی زد میں لے لیا اور یہ ملک کے دوسرے علاقوں تک پھیل گیا۔

اقوام متحدہ کے مطابق، اس جنگ میں 24,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 14 ملین سے زیادہ لوگوں یا تقریباً 30 فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 3.2 ملین سوڈانی ہمسایہ ممالک میں فرار ہو چکے ہیں۔

سب سے زیادہ خونریزی مغربی دارفور میں ہوئی، جہاں بچ جانے والوں نے روئٹرز کو بتایا تھا کہ جنگ شروع ہونے کے فوراً بعد مسالیت لڑکوں کو قتل کر دیا گیا جبکہ نوجوان خواتین کو عصمت دری کا نشانہ بنایا گیا۔

عالمی عدالت انصاف اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت ہے جو ریاستوں کے درمیان تنازعات اور بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزیوں سے نمٹتی ہے۔ اس کے فیصلوں پر گوکہ فریقین کے لیے عمل کرنا ضروری ہے لیکن اس ادارے کے پاس اپنی قوت نافذہ نہیں ہے۔ سوڈان اور متحدہ عرب امارات دونوں ہی 1948 کے نسل کشی کنونشن کے دستخط کنندہ ہیں۔

ج ا ⁄ ص ز (اے پی، روئٹر‍ز، اے ایف پی)

متعلقہ مضامین

  • گوادر ایئرپورٹ کیخلاف عالمی میڈیا کا پروپیگنڈا بےنقاب
  • بھارتی میڈیا ڈر گیا ہے، اس لیے اب سچ نہیں بول سکتا، فاروق عبداللّٰہ
  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کا الزام، بیرسٹر گوہر سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما جے آئی ٹی میں پیش
  • سوشل میڈیا پروپیگنڈا: پی ٹی آئی لیڈرز جے آئی ٹی میں پیش، کڑے سوالات کا سامنا
  • پی ٹی آئی کا ریاست مخالف پروپیگنڈا؛ پندرہ افراد کے ساتھ تفتیش کا آغاز
  • ریاست مخالف پروپیگنڈا: پی ٹی آئی کے 25 رہنماؤں میں سے کوئی بھی جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوا
  • سوڈان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف عالمی عدالت میں نسل کشی کا مقدمہ دائر کر دیا
  • سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، زلفی بخاری سمیت پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد طلب
  • سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا