وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب بھر میں کم از کم ماہانہ اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب بھر میں کم از کم ماہانہ اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں کم از کم ماہانہ اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھر و دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔دوران اجلاس وزیراعلی مریم نواز پنجاب بھر میں کم از کم اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں ورکرز کو کم از کم 37ہزار ماہانہ ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب بھر میں لیبرکالونیاں بنانے کیلئے پلان طلب کرلیا اور صوبہ بھر میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا بھی حکم دے دیا، لاہوراور راولپنڈی ،اسلام آباد میں پری سکیننگ کیلئے مریم نوازشریف ویلنس سینٹر بنیں گے ،مریم نوازویلنس سینٹر میں مریضوں کو سکریننگ کے بعد بڑے ہسپتال میں ریفرکیا جائیگا۔اجلاس میں لاہورڈیفنس روڈ پر 200 بیڈز کے رحمت اللعالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا اصولی فیصلہ ہواجبکہ رحیم یار خان میں 50 بیڈز کے نئے سوشل سکیورٹی ہسپتال کی اصولی منظوری دی گئی، وزیراعلی پنجاب نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے لیبرلاز میں ترامیم کی بھی ہدایت کی۔ دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ محنت کش اللہ کے دوست ہیں،اللہ کے دوستوں کو ناراض نہیں کرسکتے، پنجاب کو مزدوروں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ مزدور کی اجرت،علاج معالجہ،بہترروزگار اوراپنی چھت کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے،کسی کو دکھ اورپریشانی نہ ہو، مزدوروں کے بچوں کیلئے اعلی تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کررہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم وزیراعلی پنجاب مریم نواز
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز کا احسن اقدام ، صارفین میں رمضان پیکیج کے تحت 10 ہزار روپے کے چیک کی تقسیم شروع
لاہور(اوصاف نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے نگہبان رمضان المبارک پیکیج کے تحت رقوم کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا ۔ پنجاب بھر میں مستحقین کو رمضان پیکیج کی مد میں 10 ہزار روپے کے چیکوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب ہاوس کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوامی خدمت کے جذبے کے پیش نظر عوامی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہیں ۔عوامی خدمت کے جذبے کے پیش نظر لاکھوں گھرانوں میں جو کہ رمضان پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں
انہیں 10 ہزار روپے کی نقد رقم بذریعہ بینک آف پنجاب تقسیم کی جارہی ہے ۔ اس حوالے سے صارفین کو متعلقہ ادارے فون کرکے اپنے دفاتر بلا کر چیک دیتے ہیں جو بینک آف پنجاب یا بینک کے رجسٹرڈ ایجنٹوں کےذریعے رقوم کی ترسیل جاری کردی گئی ہے ۔
ممتاز عالم دین اور جے یوآئی کے مرکزی رہنما مفتی شاہ میر بزنجو قاتلانہ حملے میں جاں بحق