واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 مارچ ۔2025 )امریکی حکومت نے پاکستان کے سفر کے حوالے سے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے امریکی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پرجاری ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو دہشت گردی اور مسلح تنازعے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر جنوبی ایشیائی ملک کے سفر پر نظرثانی کرنے کا مشورہ دیا گیا.

امریکی شہریوں کے لیے تیسری سطح کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پرتشدد انتہا پسند گروہ پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی جاری رکھے ہوئے ہیں دہشت گردی کی وجہ سے صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا سفر نہ کریں جس میں سابقہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے بھی شامل ہیں.

(جاری ہے)

ایڈوائزری میں میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردی اور مسلح تنازعے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر انڈیا پاکستان سرحد اور لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں بھی سفر سے گریز کریں امریکی ایڈوائزری کے مطابق پاکستان کا سیکیورٹی ماحول غیر مستحکم ہے اور بعض اوقات بغیر کسی پیشگی اطلاع کے تبدیل ہو سکتا ہے. ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بڑے شہروں، خاص طور پر اسلام آباد میں سکیورٹی کے وسائل اور بنیادی ڈھانچہ زیادہ بہتر ہیں اور ان علاقوں میں سکیورٹی فورسز کسی ہنگامی صورت حال میں نسبتاً تیزی سے ردعمل دے سکتی ہیں جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں ایسا ممکن نہیں ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ خطرات کے پیش نظر پاکستان میں کام کرنے والے امریکی سرکاری اہلکاروں کو اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے علاوہ بیشتر علاقوں میں سفر کرنے کے لیے خصوصی اجازت لینا ضروری ہے.

ٹریول ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ مقامی قوانین کے مطابق پاکستان میں بلا اجازت احتجاج کرنے پر پابندی ہے کسی بھی احتجاج کے قریب ہونے پر پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چھان بین کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے، سوشل میڈیا پر پاکستانی حکومت، فوج اور حکام کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقیدی مواد پوسٹ کرنے پر بھی امریکی شہریوں کو حراست میں لیا جاتا رہا ہے.

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے یہ ٹریول ایڈوائزری ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب منگل کو صدر ڈوبلڈ ٹرمپ نے 2021 میں کابل ایئرپورٹ پر امریکی فوجیوں پر ہونے والے خودکش حملے کے ایک منصوبہ ساز کی گرفتاری میں مدد کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا قبل ازیں محکمہ دفاع کے ایک سینیئر اہلکار نے” سی بی ایس نیوز“ کو بتایا تھا کہ شریف اللہ کو تقریباً دس روز قبل پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے ایک مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا تھا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امریکی شہریوں کو ایڈوائزری میں علاقوں میں گیا ہے کہ کہا گیا

پڑھیں:

پاکستان میں بڑھتی دہشتگردی

تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںہفتہ وار تجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: پاکستان میں بڑھتی ہو ئی دہشت گردی کی لہر
The Growing Wave of Terrorism in Pakistan
مہمان: سید کاشف رضا (صحافی، تجزیہ نگار)
میزبان و پیشکش: سید انجم رضا
تاریخ: 9 مارچ 2025

پاکستان نے حالیہ مہینوں میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں تیز اضافہ دیکھا ہے،
جو قومی سلامتی، معاشی استحکام، اور علاقائی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔
 خیبر پختونخوااور خیبر پختونخواہ  اور بلوچستان میں عسکریت پسندی کی بحالی نے سیکیورٹی اداروں اور پالیسی سازوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ دہشت گردی کی اس بڑھتی ہوئی لہر کو مختلف عوامل سے جوڑا جا رہا ہے
 
اہم نکات و خلاصہ گفتگو
پاکستان میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے جامع اور موثر پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے
دہشت گردی کے خلاف پالیسیوں تسلسل بہت ضروری ہے
دہشت گردی کا عفریت جامع اور موثر پالیسیوں کے ذریعے ہی ختم ہوسکتا ہے
سیاسی عدم استحکام  نے بھی دہشت گردوں  دوبارہ مضبوط ہونے کا موقع دے دیا ہے
بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں امن عامہ کی صورت بہت خوفناک ہوچکی ہے
پاکستان میں خوش فہمی تھی کہ أفغانستان میں تبدیلی بہتری پیدا کرے گی، مگر ایسا نہ ہوا
اٖفغانسان میں  بھارتی قونصلیٹ بھی پاکستان میں کاروائیوں کے حوالے سے سرگرم ہیں
 دہشت گردی خلاف ردِ عمل کی حکمت عملی کے بجائے پیشگی کاراوئی کا انداز اپنا نابہت ضروری ہے
دنیا بھر میں دہشت گردی سے نمٹنے کے انٹیلی جینس سرگرمیوں سے کام لیا جاتا ہے
پاکستان میں بھی انٹیلی جنس اداروں کا مزید فعال اور پرو ایکٹوو ہونا ضروری ہے
نیکٹا کو  دوبارہ فعال اور متحرک کرنا بہت ضروری ہے
افغان ط ا ل ب ان حکومت دہشت گردوں کے سامنے بے بس نظر آتی ہے
جیو پولیٹکل وجوہات کی بنا  بھی پہ افغان حکومت  دہشت گروں کے خلاف اقدام کرنے سے گریزاں ہے
پاکستان میں اندرونی طور پہ بھی سیکورٹی ادارے اور پولیس، انٹیلی جینس ادارے ایک پیج پہ ہونا ضروری ہیں
شریف اللہ کی گرفتاری  سے کستان اور امریکہ درمیان دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں تعاون کا اظہار ہے
ٹرمپ انتظامیہ نے  فروری کے اواخر میں  خصوصی استثنا کے ذریعے تین سو ملین ڈالر کی خصوصی امداد جاری کی ہے
لگتا ہے ٹرمپ  انتظامیہ  نے پاکستان کو سیکورٹی ڈومین   خصوصی اسٹیٹس دیا ہے
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں بڑھتی دہشتگردی
  • امریکا نے پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
  • افغان مہاجرین کے انخلا کے اعلان پر خیبرپختونخوا کے عوام بھی خوش
  • پاکستان میں دہشت گردی، مسلح تصادم کے خدشات ، امریکی شہریوں کو پاکستان جانے سے گریز کی ہدایت
  • امن و امان کا معاملہ، امریکا کی پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری
  • امریکا نے خیبر پختوںخوا اور بلوچستان کیلیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی
  • امریکی شہریوں کو پاکستان نہ جانے کا حکومتی مشورہ
  • دہشت گردی کا خدشہ، امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا سفر کرنے سے روک دیا
  • افغانستان،امریکہ پاکستان میں دہشت گردی کے ذمہ دار