ابوظہبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 مارچ ۔2025 )متحدہ عرب امارات کی کونسل برائے فتویٰ نے رواں سال رمضان کے مہینے کے لیے مختلف حالات میں قضا کیے جانے والے روزوں کے کفارے کی رقم کے ساتھ صدقہ فطر کی رقم بھی جاری کی ہے عرب جریدے”خلیج ٹائمز“ کے مطابق صدقہ فطر فی کس 25 درہم یا اڑھائی کلو گرام چاول کی قیمت مقرر کی گئی ہے.

(جاری ہے)

کونسل نے مختلف حالات میں روزہ نہ رکھنے والے افراد کے کفارے کی رقم بھی مقرر کی ہے جو لوگ جان بوجھ کر روزہ نہیں رکھتے انہیں 60 مسکینوں کو 15 درہم ادا کرنے ہوں گے اس کی مجموعی قدر 900 درہم بنتی ہے جو لوگ ادائیگی کے بجائے کھانا کھلانا چاہتے ہیں ان کے لیے ہر شخص کو سوا 3 کلو گرام گندم دینے کے برابر قیمت مقرر کی گئی ہے جو لوگ روزہ رکھنے سے قاصر ہیں ان پر لازم ہے کہ وہ ہر ایک روزے کے ضائع ہونے پر فی کس 15 درہم ادا کریں جو لوگ ادائیگی کے بجائے کھانا کھلانا چاہتے ہیں ان کے لیے 60 افراد میں سے ہر شخص کو دینے کے لیے سوا 3 کلو گرام گندم کی قیمت مقرر کی گئی ہے.

کونسل نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص روزہ چھوڑتے ہوئے فوت ہو جائے اور اس کے روزے ضائع ہو جائیں تو کفارہ یا تو 3.25 کلو گرام روزانہ کے حساب سے کھانا کھلانے یا 15 درہم ادا کرنے کا ہے یہ ان کے قریبی رشتہ داروں کے ذریعہ ادا کیا جانا چاہیے جو لوگ بغیر کسی عذر کے روزے کی ادائیگی میں تاخیر کرتے ہیں انہیں ہر روز کے لیے فی کس 15 درہم ادا کرنے ہوں گے جو لوگ ادائیگی کے بجائے کھانا کھلانا چاہتے ہیں ان کے لیے ہر شخص کے لیے سوا 3 کلو گرام گندم کی قیمت مقرر کی گئی ہے.

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی نے روزے کے دوران قسم کھالی (حلف اٹھایا) اور اسے معلوم ہو کہ یہ سچ نہیں تھا تو اس پر لازم ہے کہ وہ 10 مسکینوں کو 15 درہم ادا کرے گا جو مجموعی طور پر 150 درہم کی رقم بنتی ہے ہر شخص کو کھلانے کے لیے سوا 3 کلو گرام گندم کی قیمت مقرر کی گئی ہے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی قیمت مقرر کی گئی ہے سوا 3 کلو گرام گندم جو لوگ ہیں ان کی رقم کے لیے

پڑھیں:

وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئؕی ہیں، کئی وزراء کے قلمدان تبدیل ہوئے ہیں تو  کسی سے ذمہ داری سے واپس لے لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر مصدق ملک سے پیٹرولیم ڈویژن کا چارج واپس لے لیا گیا، وہ  وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ہوں گے۔

قیصر احمد شیخ سے بحری امور کا چارج لے کیا گیا جبکہ اب  وزارت سرمایہ کاری بورڈ کے وفاقی وزارت کی ذمہ داری سونپی گئی۔ عبد العلیم خان سے سرمایہ کاری بورڈ اور نجکاری کے قلمدان واپس لے لئے گئے۔شزہ فاطمہ خواجہ کو آئی ٹی کا و ٹیلی کام کا وفاقی وزیر بنا دیا گیا جبکہ سردار محمد یوسف کو وزرات مذہبی امور اور بین الااقوامی ہم آہنگی کی وزارت دیدی گئی۔

پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی جنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری ، ڈی سی راجن پور پہلی پوزیشن پر آگئے

  خالد حسین مگسی کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،محمد حنیف عباسی کو ریلویز ، معین وٹو کو آبی وسائل دیدی گئی،محمد جنید انوار چوہدری کو میری ٹائم افئیرز کا وفاقی وزیر بنا دیا گیا جبکہ علی پرویز ملک کو پیٹرولیم ، اورنگزیب خان کھچی کو نیشنل ہیڑیٹج اینڈ کلچر کی وزارت دیدی گئی۔طارق فضل چوہدری کو وزیر پارلیمنٹری افیئرز کی ذمہ داری سونپی گئی۔ 

 ملک رشید احمد خان کو وزیر مملکت برائے قومی غذائی تحفظ، عبد الرحمان کانجو کو وزیر مملکت برائے توانائی بنا دیا گیا۔ عقیل ملک وزیر مملکت برائے قانون و انصاف، بلال اظہر کیانی وزیر مملکت برائے ریلویز ہوں گے۔

عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کی درخواست فوری نمٹانے کیلئے متفرق درخواست دائر

کیسو مل کھیہل داس وزیر مملکت برائے مذہبی امور، عون ثقلین وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی  اور ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ، مختار احمد ملک وزیر مملکت برائے قومی صحت و ریگولیشنز، طلال چوہدری وزیر مملکت برائے داخلہ و انسداد منشیات ،مصطفی کمال کو نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز، وجیہا قمر کو وزیر مملکت برائے تعلیم کا قلمدان دے دیا گیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • زکوٰۃ کی رقم ایسی تنظیموں یا اداروں کو نہ دی جائے جنہیں حکومت نے کالعدم قرار دیا ہو،ڈاکٹرراغب نعیمی
  • صدقہ فطر ایک ہزار 900 فی کس، ایک روزہ چھوڑنے کا کفارہ 68 ہزار روپے مقرر
  • پاکستان میں آج بروزہفتہ،08مارچ 2025 سونے کی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کرگیا
  • او آئی سی کونسل وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس; اسحاق ڈار شرکت کریں گے
  • او آئی سی کونسل وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس آج جدہ میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت کرینگے
  • وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
  • پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کردی
  • پاکستان میں آج بروز جمعۃ المبارک 7مارچ 2025سونے کی قیمت 3 لاکھ نو ہزار سے تجاوز کرگئی
  • سوڈان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف عالمی عدالت میں نسل کشی کا مقدمہ دائر کر دیا