پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مالی بد عنوانی کی تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز

لاہور: پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے وزیر اعلی معائنہ ٹیم کوعثمان بزدار کے دور میں مالی بد عنوانی کی تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

رپورٹ کے مطابق یہ ہدایات چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال کی جانب سے جاری کی گئیں، وزیر اعلی معائینہ ٹیم نے تحریک انصاف کے دور میں مالی بد عنوانی کے متعلق کئی سرکاری افسران کے بیانات قلم بند کرلئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مالی بے ضابطگیوں کے متعلق سرکاری محکموں کے سربراہان سے بھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے چیرمین احمد اقبال نے وزیر اعلی معائنہ ٹیم کے سیکریٹری کی ہر اجلاس میں شرکت لازمی قرار دے دی۔

احمد اقبال نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کا اجلاس 20 مارچ تک نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعلی معائنہ ٹیم 20 مارچ تک رپورٹ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں مالی بد عنوانی مارچ تک کے دور

پڑھیں:

وزارت داخلہ کی تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو31 مارچ تک پاکستان سے نکلنے کی ہدایت

فوٹو فائل

وزارت داخلہ نے تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان سے نکلنے کی ہدایت کردی، اس کے ساتھ ہی تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو بھی31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی۔

وزارت داخلہ کا  کہنا ہے کہ حکومت نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکی31 مارچ تک رضاکارانہ واپسی یقینی بنائیں۔

افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز 31  مارچ تک رضاکارانہ واپسی یقینی بنائیں، یکم اپریل 2025 سے بےدخلی کا عمل شروع کر دیا جائے گا، باوقار واپسی کےلیے پہلے ہی مناسب وقت دیا جا چکا ہے۔

 وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بے دخلی کے دوران کسی سے ناروا سلوک نہیں کیا جائے گا، واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور طبی سہولیات کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اپنے وعدے پورے کر رہا ہے،
پاکستان میں قیام کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا لازم ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ، وزیر اعظم نے 3 رکنی کمیٹی بنا دی
  • بزدار دور میں مالی بدعنوانی: تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت
  • پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل، وزیراعظم نے تحقیقات کیلیے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی
  • پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل، تحقیقات کیلیے 3 رکنی کمیٹی قائم
  • ناقص کارکردگی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہار برہمی، محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان کر دیا
  • ناقص کارکردگی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہار برہمی، محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان
  • ژالہ باری نے شدید نقصان پہنچایا  نارنگ منڈی‘ مضافات کو آفت زدہ قرار دیا جائے‘ رانا تنویر کی وزیر اعلیٰ سے اپیل
  • دیامر ڈیم متاثرین کے دھرنے کی صورتحال سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا، ترجمان جی بی حکومت
  • وزارت داخلہ کی تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو31 مارچ تک پاکستان سے نکلنے کی ہدایت