پُرتشدد رویئے قوم اور ملک کیلئے باعث شرم ہیں : خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز

سیالکوٹ: (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پُرتشدد رویئے قوم اور ملک کیلئے باعث شرم ہیں۔

تفصیلات کے ثسیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام لوگ مذہبی یگانگت اور رواداری کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے ہیں، شہر سیالکوٹ تمام دنیا کی سکھ برادری کیلئے بین الاقوامی سطح رکھے گا، اس مٹی پر ہم سب کا بلاتفریق حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پہلے سپیکر ہندوتھے، جسٹس کارنیلئس ہمارے چیف جسٹس رہے ہیں، جن چیف جسٹس صاحبان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا جسٹس کارنیلئس ان میں سرفہرست تھے، ہمارا مذہب بردباری سکھاتا ہے جو مذہب کا بنیادی جز ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں وقتاً فوقتاً متشدد واقعات نظر آتے ہیں جو ہماری بدقسمتی ہے، قائد اعظم کا پہلا خطبہ اقلیتی برادری کو مساوی حقوق کی فراہمی پر منحصر تھا، یہاں تمام پاکستانیوں کو یکساں حقوق میسر ہونے چاہئیں، مذہب اور نسل کے نام پر کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ماضی کے اندر پنجاب میں مینارٹی کا محکمہ فارغ تھا ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوشوں سے اب یہ محکمہ اقلیتی برادری کے حقوق کے لیے کوشاں ہے، پنجاب حکومت اقلیتوں کیلئے جو کام کررہی ہے وہ خوش آئند ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مذہب سکھاتا ہے تمام اقلیتیں ہنسی خوشی رہیں، اس ملک کو مذہبی منافرت سے پاک کریں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خواجہ آصف

پڑھیں:

حکومت کا کسی بھی ملک سے اعلی عہدیداروں کیلئے تحائف قبول نہ کرنیکا فیصلہ

حکومت کا کسی بھی ملک سے اعلی عہدیداروں کیلئے تحائف قبول نہ کرنیکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت کا کسی بھی ملک سے اعلی عہدیداروں کیلئے تحائف قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی نے توشہ خانہ سے متعلق نئی سفارشات تیار کرلیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ غیر ملکی دوروں کے دوران تحائف لینے پر جلد پابندی عائد کردی جائے گی۔توشہ خانہ اسکینڈلز سامنے آنے کے بعد حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا، کسی بھی ملک سے اعلی عہدیداروں کیلئے تحائف قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت اس ضمن میں توشہ خانہ کے قوانین تبدیل کرے گی۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی نے توشہ خانہ سے متعلق نئی سفارشات تیار کرلیں۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ غیرملکی دوروں کے دوران تحائف لینے پر جلد پابندی عائد کردی جائے گی، تنازعات سے بچنے کیلئے حکومت تحفے لینے پر پابندی لگانے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد تمام ممالک سے تحائف لینے پر باضابطہ پابندی لگادی جائے گی، دوست ممالک کو سرکاری سطح پر بھی تحائف نہ دینے کی درخواست کی جائے گی۔خواجہ آصف نے کہا کہ نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری، نہ تحفے ملیں گے نہ ہی تنازعات جنم لیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان پر سب کا بلاتفریق حق ہے، خواجہ آصف
  • اس سرزمین پر تمام مذہبی اور نسلی اقلیتوں کا بلاتفریق حق ہے، خواجہ آصف
  • برآمدی ہدف 60 ارب ڈالر کے حصول کیلئے تمام مکنہ اقدامات کیے جائیں گے، وفاقی وزیر
  • برآمدی ہدف 60 ارب ڈالر کے حصول کیلئے تمام مکنہ اقدامات کیے جائیں گے، احسن اقبال
  • حکومت کا کسی بھی ملک سے اعلی عہدیداروں کیلئے تحائف قبول نہ کرنیکا فیصلہ
  • گورنر جی بی کا علی کاظم خواجہ اور سید جان علی مرحوم کو صدارتی ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے کا اعلان
  • ’فیض حمید گرفتار ہے لیکن قمر جاوید باجوہ سے پوچھا جائے کہ۔۔۔‘ خواجہ آصف نے مطالبہ کر دیا