دمشق: شام میں سیکیورٹی فورسز اور معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں اور انتقامی قتل عام میں مرنے والوں کی تعداد 1000 سے زائد ہو گئی ہے، جن میں 750 عام شہری شامل ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی مبصر گروپ برائے انسانی حقوق کے مطابق زیادہ تر شہریوں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 125 اہلکار اور بشار الاسد کے حامی 148 عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

لاذقیہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی منقطع کر دی گئی ہے۔ یہ جھڑپیں اسد حکومت کے خاتمے کے تین ماہ بعد شروع ہوئیں اور دمشق میں نئی حکومت کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہیں۔

بنیاس اور دیگر علاقوں میں بشار الاسد کے اقلیتی علوی فرقے کے افراد کو گھروں میں گھس کر قتل کیا گیا۔ مقامی افراد نے بتایا کہ ہزاروں افراد جان بچانے کے لیے پہاڑوں کی طرف بھاگ گئے ہیں جبکہ بہت سے گھروں کو لوٹنے کے بعد جلا دیا گیا۔

57 سالہ علی شیحہ نامی شخص نے بتایا کہ بنیاس میں اس کے 20 پڑوسیوں کو گولی مار دی گئی، جن میں کچھ اپنی دکانوں میں اور کچھ گھروں میں تھے۔

شام کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری فورسز نے زیادہ تر علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے اور امن و امان کی بحالی کے لیے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق ہفتے کی صبح وسطی گاؤں تویم میں 31 افراد کی لاشوں کو اجتماعی قبر میں دفن کیا گیا، جن میں 9 بچے اور 4 خواتین شامل تھیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی؛ گلشن معمار میں مکان کی چھت گر گئی، جاں بحق افرد کی تعداد 6 ہوگئی

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مکان کی چھت گرنے سے چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں گلشن معمار کے علاقے جنجال گوٹھ میں مکان کی چھت گرگئی۔ ملبے تلے دب کر چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے کے نیچے دب کر 4 افراد بھی زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد گھر میں مہمان تھے، جبکہ پانچ ایک ہی گھر کی بچیاں ہیں، بچے ماموں کے گھر آئے ہوئے تھے اور چھت پر تعمیر کا کام چل رہا تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان مالک نے پورا ٹرک بجری چھت پر چڑھا دی تھی اور اموات بجری میں دب کر دم گھٹنے سے ہوئیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ سعدیہ، 20 سالہ کائنات، 7 سالہ ایشل، 8 سالہ نسرین اور 7 سالہ عائشہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 5 لاشیں عباسی شہید اسپتال اور ایک ڈاؤ میڈیکل میں لائی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے افغان کیمپ میں مکان کی چھت گرنے سے چھ افراد کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے تعزیت کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے جان بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • شام میں 2روز سے جاری جھڑپوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک
  • شام میں 2 دن سے جاری جھڑپوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک
  • شام: سکیورٹی فورسز اور معزول صدربشار الاسد کے حامیوں میں شدید جھڑپیں جاری، 500 سے زائد افراد ہلاک
  • کراچی؛ گلشن معمار میں مکان کی چھت گر گئی، جاں بحق افرد کی تعداد 6 ہوگئی
  • شام میں 2 روز سے جاری جھڑپوں میں 1 ہزار سے زائد افراد ہلاک
  • شام میں شدید جھڑپیں جاری، 500 سے زائد افراد ہلاک
  • اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 19 ہزار افراد کو رقوم جاری ہوچکیں، ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی
  • تربیلا اور منگلا ڈیڈ لیول کے نزدیک پہنچ گئے، پانی کی قلت کا خدشہ
  • خیبر پختونخوا میں بھی سولر اسکیم کا اجرا ، 32 ہزار سے زائد گھروں کو مفت سولر یونٹس کی فراہم کا آغاز