ٹرین کے ذریعے پشاور سے لاہور جعلی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
لاہور:
ریلویز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرین کے ذریعے پشاور سے لاہور 5 لاکھ روپے جعلی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔
ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق لاہور کا رہائشی ملزم محمد مجید ٹرین خیبر میل میں سوار ہونے کے لیے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ داخل ہوا۔
ڈیوٹی پر موجود ایس ایچ او جمال عبد الناصر نے شک کی بنیاد پر ملزم کی تلاشی لی جس پر ملزم کی جیب سے 5 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔
ملزم جعلی کرنسی کو ٹرین خیبر میل کے ذریعے پشاور سے لاہور لے جانا چاہتا تھا۔
ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جعلی کرنسی
پڑھیں:
40 لاکھ خاندانوں کو ڈیجیٹل کے ذریعے 5,5 ہزار روپے ملیں گے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج 2025 کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40 لاکھ گھرانوں (تقریباً 2 کروڑ پاکستانیوں) کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جائیں گے، اللہ کا شکر ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی پہلے سے کم ہے۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس بار کیش ٹرانسفر کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اس بار ہم 40 لاکھ مستحقین کو فی مستحق خاندان 5 ہزار کیش رقم فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستحقین کی کیٹیگری میں آنے والے افراد کو کیش ٹرانسفر کریں گے اور اس کیٹیگری میں آنے والے آبادی کی تعداد 2 کروڑ کے قریب ہے۔
رانا تنویر حسین کا کہنا تھاکہ پچھلے سال یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے سبسڈی کا تجربہ اچھا نہیں رہا تھا، یوٹیلٹی اسٹورز پر بدانتظامی بھی تھی کوالٹی بھی صحیح نہیں تھی اور وزیراعظم کو بھی اس حوالے سے بہت سی شکایات تھیں۔ان کا کہنا تھاکہ یوٹیلٹی اسٹور کو کہا ہے کہ اپنا فنانشنل ماڈل ٹھیک کریں، یوٹیلٹی اسٹور مینوفیکچررز یا ملز مالکان سے خریداری کے وقت ڈسکاؤنٹ لیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ یوٹیلٹی اسٹور نے کہا ہے کہ وہ سبسڈی کے بغیر اشیا پر 15 فیصد رعایت دیں گے، یوٹیلٹی اسٹور پر کوالٹی چیک کی ہے، بہتر معیار ہے،قیمت بھی بازار سے سستی ہے، رمضان میں یوٹیلٹی اسٹور کو زیادہ کام کرنا چاہیے، چینی کی قیمت کم کریں۔
رمضان المبارک؛ ہفتے کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان