کراچی کے ویئر ہاوس سے برآمد اربوں کی ادویات جعلی وغیر قانونی قرار
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
کراچی کے ویئر ہاوس سے برآمد اربوں کی ادویات کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی، ویئر ہاوس سے برآمد شدہ ادویات جعلی، غیر قانونی نکلیں۔ڈریپ ذرائع کے مطابق ویئر ہاوس سے ملنے والی ادویات جعلی و غیر قانونی ہیں، سنٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کراچی نے ادویات کو جعلی قرار دیا ہے، ویئر ہاوس سے برآمد شدہ ادویات ڈریپ سے رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ادویات کے سیمپلز کو سنٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کراچی بھجوایا گیا تھا، ویئر ہاوس سے 7 برانڈز کی درد کش ٹیبلٹ، کیپسول برآمد ہوئے تھے، ویئر ہاوس سے 7 بیچ نمبرز کی ادویات برآمد ہوئی تھیں، برآمد ادویات کے پیکٹ پر دواساز کمپنیز کی تفصیلات درج نہیں ہیں۔ویئرہاوس سے ٹراما ڈول سالٹ سے تیار کردہ ادویات بھی برآمد ہوئی تھیں، ٹراما ڈول ہائیڈروکلورائیڈ سالٹ سے بننے والی دردکش دوا ہے، دردکش ادویات میں افیم کی معمولی آمیزش پائی جاتی ہے۔ذرائع نے کہا کہ ویئرہاوس سے ٹرامیکنگ، ٹرامیکنگ میگا نامی گولیاں برآمد ہوئی تھیں، نیو ٹراماڈول 225 ایم جی گولیاں، ٹراماکنگ کیپسول برآمد ہوئے تھے، ویئرہاوس سے نیو رائل، ٹیمرال، ٹرامیکنگ نامی ٹیبلٹ برآمد ہوئی تھیں۔کسٹم انفورسمنٹ نے 26 فروری کو کورنگی میں ویئرہاوس پر چھاپہ مارا تھا، کسٹم انفورسمنٹ نے ویئر ہاوس سے دس ارب کی ادویات برآمد کی تھیں، ویئرہاوس سے برآمد شدہ ادویات کو بھارتی قرار دیا گیا تھا، ادویات کو ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اسمگلڈ کھیپ قرار دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: برا مد ہوئی تھیں ویئر ہاوس سے ویئرہاوس سے کی ادویات
پڑھیں:
کراچی: تلی ہوئی و میٹھی اشیاء کا استعمال بڑھنے سے معدے کی بیماریوں میں اضافہ
کراچی میں تلی ہوئی اشیاء اور میٹھے کے زیادہ استعمال سے معدے کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا۔
جناح اسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عرفان کے مطابق اسپتال میں ہیضے، تیزابیت اور معدے کے امراض کے روز 70 سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ سول اسپتال میں 60 سے 70 کیسز روزانہ سامنے آ رہے ہیں۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ عام دنوں میں جناح اسپتال میں ہیضے اور تیزابیت کے یومیہ 30 کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، ہیضے اور تیزابیت کا شکار لوگوں کی بڑی تعداد ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی ہے۔
طبی ماہرین نے سحری اور افطاری میں دہی کا استعمال لازمی اور چائے کا استعمال کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سحری اور افطاری کے بعد چہل قدمی کریں اور فوری سونے سے گریز کریں، کھانے میں اعتدال رکھیں، مسالے دار اور تلی ہوئی غذا کے بجائے دلیہ، پھل، سلاد کا استعمال کریں۔
ڈاکٹرز نے پانی، لیموں اور تازہ جوس کو ترجیح دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔