کلیم اختر:نادرامیں70 لاکھ سےزائدفوت شدہ شہریوں کےشناختی کارڈمنسوخ نہ کروائےجاسکے، نادراکیجانب سےشہریوں کی آگاہی کیلئےدستیاب موبائل نمبرزپرایس ایم ایس بھیجنےکا عمل شروع۔

نادرا حکام کا کہنا تھا کہ یوسیزمیں 70 لاکھ متوفی شہریوں کے اندراج کے باوجود انکےشناختی کارڈ منسوخ نہیں کروائے گئے، نادراآرڈیننس سیکشن 17 کیمطابق متوفیوں کے شناختی کارڈ 60 دنوں میں منسوخ کروانا لازمی ہے۔
مرحومین کے اہلخانہ کسی بھی نادرا مرکز سے بغیر فیس کے متوفی کا شناختی کارڈ منسوخ کرا سکتے ہیں، متوفی کے شناختی کارڈ بروقت منسوخ کروانے سے غلط استعمال کی روک تھام میں مدد حاصل ہوسکے گی۔

پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: شناختی کارڈ

پڑھیں:

سنبھل تشدد کے الزام میں بے قصور فرحانہ 87 دنوں تک جیل میں رہیں

انسپکٹر لوکیندر تیاگی نے بتایا کہ سنبھل میں پولیس اہلکار پر پتھر بازی کے الزام میں 26 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں سے 25 کے خلاف چارج لگایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے سروے سے متعلق 24 نومبر 2024ء کو ہوئے تشدد میں 4 افراد کی جان چلی گئی تھی۔ جبکہ 25 سے زیادہ پولیس و انتظامیہ کے افسران اور ملازمین بھی زخمی ہوئے۔ پولیس پر پتھر پھینکنے کے الزام میں 45 برس کی فرحانہ بھی جیل گئی تھیں لیکن اب وہ بے قصور قرار دی گئی ہیں اور انہیں بڑی راحت ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فرحانہ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات میں قتل کی کوشش، فساد کرنے، آن ڈیوڈی سرکاری ملازمین کے کام میں رخنہ اندازی کرنے سمیت کئی سنگین دفعات میں مقدمے درج تھے۔ معاملے کی جانچ کر رہی ایس آئی ٹی نے سی جے ایم کورٹ میں کلوزر رپورٹ لگا دی ہے۔

ایس آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں یہ کہا کہ فرحانہ کا وزن 120 کلو ہے اور وہ چھت پر چڑھ ہی نہیں سکتی ہے۔ انسپکٹر لوکیندر تیاگی نے بتایا کہ سنبھل میں پولیس اہلکار پر پتھر بازی کے الزام میں 26 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں سے 25 کے خلاف چارج لگایا گیا، لیکن فرحانہ کے خلاف کوئی بھی ثبوت نہیں ملا۔ انسپکٹر نے عدالت میں اپیل کرتے ہوئے فرحانہ کی عدالتی حراست کو نہیں بڑھائے جانے کی اپیل بھی کی۔ فرحانہ کے اہل خانہ نے اسے برا دور قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: گلشن اقبال سے ملنے والے انسانی بازو کا معمہ حل ہوگیا
  • گلشن اقبال سے ملنے والا انسانی ہاتھ کس کا؟ شناخت ہوگئی
  • سیمنٹ کے فی بیگ کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، کتنے کا ہوگیا؟
  • سنبھل تشدد کے الزام میں بے قصور فرحانہ 87 دنوں تک جیل میں رہیں
  • نادرا 70 لاکھ شہریوں کے شناختی کارڈز کیوں منسوخ کرنا چاہتا ہے؟
  • پوکیمون کے مشابہ چیٹوز کتنے کروڑ میں فروخت ہوا؟
  • یورپی ممالک کے لیے اسمارٹ قومی شناختی کارڈ کی فیس کتنی ؟جانیں
  • ’نیشنل آئیڈنٹی کارڈ‘ کیوں ضروری؟ حاصل کیسے کریں؟ فیس کتنی؟
  • بنوں کے حملہ آور کئی دنوں تک لڑنے کے ارادے سے آئے تھے