اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے۔ یہ مسئلہ پاکستان بزنس فورم فرانس کی جانب سے وفاقی وزیر کے سامنے اٹھایا گیا تھا، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔

چوہدری سالک حسین نے اس معاملے کو انتہائی نازک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی فوری انکوائری کی جائے تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو کسی بھی غیر ضروری پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں ناجائز طور پر تنگ نہ کیا جائے، ان کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں روہت شرما نئی تاریخ رقم کریں گے

وفاقی وزیر نے مزید اعلان کیا کہ وزارت ہوائی اڈوں پر سمندر پار پاکستانیوں کے لیے فسلیٹیشن ڈیسک قائم کرے گی تاکہ ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر

پڑھیں:

عیدالفطر پر پاکستانیوں کو کتنی چھٹیاں ملیں گی

اسلام آباد : پاکستان میں عیدالفطر کے موقع پر طویل چھٹیاں ملنے کا امکان ہے .تاہم حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال رمضان المبارک 29 دن تک جاری رہے گا اور عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔کمیٹی نے بتایا کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 30 مارچ کی شام کو عید کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، اس وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوگی. جس کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہے۔چونکہ عام طور پرعید کی چھٹیوں کا آغاز عید سے ایک روز قبل ہوتا ہے. اگر عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر ہوتی ہے تو   عید کی چھٹیاں پیر سے شروع ہوں گی۔

چونکہ ہفتہ اور اتوار پہلے ہی تعطیلات ہیں، اس لیے یہ ایک طویل ویک اینڈ فراہم کرے گ. جس سے لوگوں کو کل پانچ دن کی چھٹی ملے گی۔اگر رمضان 30 دن کا ہو جائے تو عید کی تعطیلات مزید ایک دن بڑھ سکتی ہیں، اس کا مطلب یہ ہوگا کہ سرکاری ملازمین عید الفطر کے لیے چھ دن تک کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سمندر پار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کیخلاف چوہدری سالک کا وزرات داخلہ کو خط
  • وفاقی وزیر کا اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا نوٹس، فوری انکوائری کا حکم
  • چوہدری سالک کا اوور سیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا نوٹس
  • اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کا نوٹس
  • اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک،وفاقی وزیرکا نوٹس
  •   نارووال روٹ 211 اپ اور 212 ڈاؤن کے شیڈول پر نظرثانی  کی جائے، رانا تنویر کاچیئرمین ریلوے کو خط
  • فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے ہر تجویز کو رد کیا جائے، اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب
  • مکہ مکرمہ:  مولانافضل الرحمان ،چوہدری سالک کی اہم عالمی کانفرنس میں شرکت
  • عیدالفطر پر پاکستانیوں کو کتنی چھٹیاں ملیں گی