ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک سے بے دخل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک سے بے دخل کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز
تہران: ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک سے بے دخل کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک سے بے دخل کردیا ہے اور اس حوالے سے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے کہا کہ مزید افغان مہاجرین کو جگہ دینے سے قاصر ہیں جبکہ سرحدوں کی نگرانی سخت کی جارہی ہے۔
دوسری جانب افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان اور ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کو زبردستی کے بجائے منظم طریقے سے انجام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز پاکستانی وزارت داخلہ نے بھی تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان سے نکلنےکی ہدایت کی تھی۔
وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیرملکیوں کو 31 مارچ تک ملک سے جانے کا حکم دیا تھا اور ملک نہ چھوڑنے پر یکم اپریل سے ملک بدر کرنے کی وارننگ دی تھی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
حکومت کا افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم
اسلام آباد:وفاقی وزارت داخلہ نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ 2025 تک پاکستان چھوڑنا ککا حکم دے دیا۔
وفاقی وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر موجود غیر ملکیوں کی واپسی کا پروگرام (آئی ایف آرپی) یکم نومبر 2023 سے نافذ ہے اور اب تمام غیر قانونی غیر ملکی اور اے سی سی ہولڈرز کو 31 مارچ 2025 تک رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ نے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی بھی یکم اپریل 2025 سے ڈپورٹیشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا، افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو باعزت واپسی کے لیے کافی وقت دیا جا چکا ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ واپسی کے عمل کے دوران کسی کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی، واپس جانے والے غیر ملکیوں کے لیے خوراک اور صحت کی دیکھ بھال کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ذمہ دار ریاست کے طور پر اپنے وعدوں اور فرائض کو پورا کرتا رہا ہے، پاکستان میں رہنے والے افراد کو تمام قانونی تقاضے پورے اور آئین کی پابندی کرنا ہوگی۔