اسرائیل نے جنگ بندی مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے اپنا وفد دوحہ بھیجنے کا اعلان کردیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق اسرائیلی سرکاری وفد پیر کے روز دوحہ جائے گا۔

دوسری جانب حماس کا وفد غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کے لیے مصر پہنچ گیا۔

حماس کے ترجمان کے مطابق حماس شوریٰ کونسل کے چیئرمین محمد اسماعیل درویش کی قیادت میں وفد قاہرہ پہنچا ہے۔

حماس ترجمان نے کہا کہ وفد مصری رہنماؤں کے ساتھ عرب سربراہی اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کے طریقوں اور جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کی ضرورت پر بات چیت کرے گا۔ جس کے بعد حماس کا وفد قطر جائے گا۔

علاوہ ازیں مصر، قطر اور امریکا کی ثالثی میں غزہ میں تین مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات میں شرکت کرے گا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکی صدر ٹرمپ کی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس سے خفیہ مذاکرات کی تصدیق

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے غزہ میں قید یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت کی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ حماس کو تمام یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کرنا ہوگا، ورنہ اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ان کی حکومت امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے داخلے کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور 2 اپریل کو امریکی تاریخ کا ایک اہم دن قرار دیا۔

روس اور یوکرین کی جنگ بندی پر بات کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے یوکرین کی مدد کے لیے اربوں ڈالر دیے ہیں، اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ جنگ جلد ختم ہو اور دونوں ممالک امن معاہدہ کر لیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ، سعودی عرب، روس اور یوکرین کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سعودی عرب اور روس کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ممالک اپنی افواج پر مناسب اخراجات نہیں کر رہے، وہ امریکی دفاع کے مستحق نہیں۔

اس سے قبل بھی ٹرمپ نے حماس کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے غزہ میں قید یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی مذاکرات کیلئے اسرائیلی وفد دوحہ جائے گا
  • امریکا اپنے شہری کی رہائی کے لیے متحرک، حماس سے مذاکرات کی تفصیل سامنے آگئی
  • غزہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے اسرائیل اپنا وفد قطر بھیجنے کے لیے تیار
  • غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وفد قطر جائے گا
  • اسرائیل کا جنگ بندی مزاکرات آگے بڑھانے کیلئے وفد دوحہ بھیجنے کا اعلان
  • اسرائیل کا جنگ بندی مذاکرات کے دوران غزہ پر حملہ، 3 فلسطینی شہید
  • جنگ بندی مذاکرات، حماس کا وفد قاہرہ روانہ
  • یمن کے حوثی مجاہدین کی اسرائیل کو غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کیلئے 4 دن کی مہلت
  • امریکی صدر ٹرمپ کی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس سے خفیہ مذاکرات کی تصدیق