امریکی وزیر خارجہ اور ایلون مسک کے درمیان شدید اختلافات، ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور صدر کے مشیر ایلون مسک کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے۔
امریکا کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں امریکی محکمہ حکومتی کارکردگی (ڈی او جی ای) کے سربراہ ایلون مسک نے وزیر خارجہ پر کڑی تنقید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اپنے محکمے میں اسٹاف کم کرنے میں ناکام رہے۔
اس پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ ایلون مسک سچ نہیں بول رہے، ان کے محکمے کے 1500 ملازمین نے قبل از وقت ریٹائرڈمنٹ لے لی ہے۔
مارکو روبیو نے کہا کہ کیا وہ ان ملازمین کو واپس نکال ملازمتوں سے نکال کر دکھائیں؟
اس موقع پر صدر ٹرمپ نے مداخلت کی اور کہا کہ اسٹاف رکھنے سے متعلق حتمی اختیار ایلون مسک کا نہیں وزرا کا ہے، ایلون مسک کا ادارہ صرف ایڈوائزیری کا کردار ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ ایلون مسک کو ٹرمپ انتظامیہ میں ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشیئنسی (ڈی او جی ای) کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جس کا مقصد امریکی وفاقی حکومت کے اخراجات کو کم اور غیرضروری آپریشنز کو بند کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
doge elon musk marco robio ایلون مسک مارکو روبیو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایلون مسک مارکو روبیو ایلون مسک
پڑھیں:
امریکا میں ویکیسنز بچوں میں آٹزم پھیلا رہی ہے؟ حکومت کا تحقیق کرنے کا عندیہ
امریکی سرکاری ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) آٹزم اور ویکسینز کے درمیان ممکنہ روابط پر ایک وسیع مطالعے کا آغاز کرنے جارہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مطالعے کی ابھی تک حتمی تصدیق نہیں کی گئی ہے اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ مطالعے کا طریقہ کار کیا ہوگا.
محکمہ صحت اور انسانی خدمات (ایچ ایچ ایس) کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ امریکی عوام اعلیٰ معیار کی تحقیق اور شفافیت کی توقع کرسکتے ہیں اور یہی سی ڈی سی فراہم کر رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جیسا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا تھا کہ امریکی بچوں میں آٹزم کی شرح آسمان کو چھوگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی سی اپنے مشن میں یہ جاننے کے لیے کوئی میدان نہیں چھوڑے گا کہ ویکسینز میں ہے اور ان کے ساتھ کیا چھیڑ چھاڑ کی جارہی ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ سی ڈی سی تسلیم کرتا ہے کہ آٹزم اور ویکسینز کے درمیان ممکنہ تعلق کے بارے میں والدین میں تشویش پائی جاتی ہے۔