City 42:
2025-03-09@17:00:17 GMT

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT

اقصیٰ شاہد:  تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر آج کراچی سے روانہ ہونے والی 11پروازیں منسوخ  ہو گئی ہیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے دبئی میں  ایمریٹس کی پرواز ای کے 609،کراچی سے اسلام آباد کی   سیرین ایئر کی پرواز ای آر 502،کراچی سے لاہور کی   سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524، ای آر 526،کراچی سے لاہور کی  ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آباد کی  ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125، پی ایف 123 ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی سے اسلام آباد کی  ایئر بلو کی پرواز 208، کراچی سے دبئی کی ایئر بلو کی پرواز پی اے 110، کراچی سے لاہور کی  ایئر بلو کی پرواز پی اے 402، کراچی سے بحرین کی  گلف ایئر کی پرواز جی ایف 753 شامل ہیں۔
محکمہ ایوی ایشن کے مطابق ان پروازوں کی منسوخی تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث ہوئی ہے اور اس پر کام جاری ہے۔

پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری


 
 
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کی پرواز پی کراچی سے

پڑھیں:

قومی ایئرلائن کی پرواز تکنیکی مسائل کے باعث 2 مرتبہ رن وے سے واپس

فوٹو فائل

قومی ایئرلائن کی پرواز کو تکنیکی مسائل کے باعث روانگی سے قبل 2 مرتبہ رن وے سے واپس لے لیا گیا۔

کراچی سے اسلام آباد جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جانے والی پرواز تکنیکی مسائل کے باعث روانگی سے قبل دو مرتبہ رن وے سے واپس آئی، طیارے میں فلائٹ کنٹرول اسٹیٹس میسج کی خرابی سامنے آئی، خرابی کی بنا پر پائلٹ نے احتیاطی تدابیر کے تحت طیارے کو ریمپ پر واپس موڑ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انجینئرنگ ٹیم مسئلے کو حل کرنے کےلیے بھرپور محنت کر رہی ہے۔

تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار پرواز کی اب رات ڈیڑھ بجے روانگی متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تکنیکی و آپریشنل وجوہات؛ 11 پروازیں منسوخ
  • کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے پرواز میں فنی خرابی پر واپس موڑ لی گئی
  • اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں فنی خرابی، واپس کراچی اتارلیا گیا
  • قومی ایئرلائن کی پرواز تکنیکی مسائل کے باعث 2 مرتبہ رن وے سے واپس
  • ملک کے مختلف شہروں میں کل سے بارش کی پیشگوئی، اسلام آباد، لاہور، پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز انتظامیہ کیلئے نئی پریشانی کھڑی، اہم مراسلہ جاری
  • کراچی ایئرپورٹ پرآج پھر 18 پروازیں منسوخ اور 4 تاخیر کا شکار
  • پی آئی اے نے سکردو کیلئے نیشنل اور انٹرنیشنل پروازیں بحال کر دیں