آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے دوران دبئی کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام کا خطرہ منڈلانے لگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج دبئی میں کھیلے جانیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے باعث شدید ٹریفک جام کے باعث خلل کا خدشہ ہے۔

دبئی میں ٹریفک کے منتظم ادارے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ دبئی اسپورٹس سٹی کے اطراف ٹریفک جام ہونے کا امکان ہے لہٰذا کرکٹ کے شائقین پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کس کی ؟ فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا

چیمپئینز ٹرافی کا فائنل (آج) مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شیڈول ہے جس کے باعث اہم شاہراہ شیخ محمد بن زاید روڈ اور حصہ اسٹریٹ پر ٹریفک کی سست روی کا امکان ہے۔

دبئی کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک خلل صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اور رات 8 بجے سے 11 بجے تک متوقع ہے۔
حکام نے شائقین کرکٹ کو اسپورٹس سٹی کا سفر کرنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی پریکٹس سیشن کے دوران زخمی

دبئی حکام نے اعلان کیا ہے کہ شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کیلئے دبئی میٹرو اور مفت بس سروسز کے ذریعے متبادل سفری سہولتیں دستیاب رہیں گی۔

حکام نے بتایا کہ جمیرا گلف اسٹیٹس میٹرو اسٹیشن سے کرکٹ فینز کو مفت بسیں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچائیں گی۔ شائقین کرکٹ کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: روہت اور کوہلی کی ریٹائرمنٹ کا معاملہ، بھارتی کھلاڑی کا بڑا بیان

دبئی اسپورٹس سٹی کے اطراف شائقین کرکٹ اور دیگر شہریوں کیلئے ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے ٹیمیں تعینات کی گئیں ہیں جو عوام کی رہنمائی کریں گی۔

عوام سے حکام نے اپیل کی ہے کہ دبئی اسپورٹس سٹی کے اطراف کا غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی اسپورٹس سٹی شائقین کرکٹ ٹریفک جام حکام نے

پڑھیں:

چیمپئینز ٹرافی فائنل؛ نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں اور پریشر بڑھائیں۔

اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ جلد وکٹیں لیکر کیویز پر پریشانی بڑھانا چاہتے ہیں، کوشش کریں گے ایک اور آئی سی سی ٹرافی وطن واپس لیکر جائیں۔

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:

کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، راچن رویندرا، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، کائل جیمیسن، نیتھن اسمتھ اور ول او رویک 

بھارت کا اسکواڈ: 

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، کلدیپ یادیو، محمد شامی اور ورون چکرورتی
 

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے سب سے زیادہ سفر کس ٹیم نے کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • چیمپئینز ٹرافی فائنل؛ نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیمپئینز ٹرافی فائنل؛ نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیمپئینز ٹرافی؛ کونسی ٹیموں نے سب سے زیادہ سفر کیا؟ بھارت کی عیاشی
  • چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے سب سے زیادہ سفر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کیا
  • چیمپیئنز ٹرافی فائنل: دبئی حکام نے عوام سے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنےکی اپیل کیوں کی؟
  • چیمپئینز ٹرافی فائنل ہارے تو روہت شرما ریٹائر ہوجائیں گے؟
  • چیمپیئنزٹرافی فائنل؛ کھیلوں کے قوانین کی خلاف ورزی پرقید و بھاری جرمانے کی وارننگ
  • چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نواز شیڈول پر کرکٹرز آئی سی سی پر برہم