جیل میں مشکلات، پی ٹی آئی رہنما تشدد والی کہانیاں مت بیان کریں: عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان الحق صدیقی نے کہا ہے کہ کسی قیدی پر تشدد نہیں ہورہا، جیل میں مشکلات ہوتی ہیں لیکن پی ٹی آئی کے رہنما تشدد والی کہانیاں مت بیان کریں۔ سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چئیرمین سینیٹ صاحب آپ نے ہمارا بہت امتحان لیا، آپ ممبران کے استحقاق کیلئے کوئی رولنگ دیتے ہیں تو پورا ایوان آپ کے ساتھ کھڑا ہے، دونوں سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل ہونا چاہیے، امید ہے اب استحقاق کمیٹی اب معاملہ کو دیکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قیدیں کاٹنا سیاستدانوں کا زیور ہے، چئیرمین سینیٹ آپ نے 9 سال، نواز شریف نے مجموعی طور پر 4 سال قید کاٹی، کسی قیدی پر تشدد نہیں ہورہا، جیل میں مشکلات ہوتی ہیں لیکن تشدد والی کہانیاں مت بیان کریں، آپ کے جاری کردہ پروڈکشن آرڈرز پر عمل ہونا چاہئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
گرفتار سینیٹرز جن کی کسٹڈی میں ہیں وہ پیش کریں، رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ گرفتار سینیٹرز جن کی کسٹڈی میں ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ انہیں پیش کریں۔ قانون کا تقاضا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد سینیٹرز کو ایوان میں پیش کیا جانا چاہیے۔
نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گرفتار سینیٹرز کو ایوان میں پیش کرنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کام نہیں کہ وہ انہیں گاڑی میں بٹھائیں اور پارلیمنٹ میں پیش کریں۔ یہ متعلقہ اداروں کا کام ہے کہ وہ اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ کے احکامات پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں: میرے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں‘، اعجاز چوہدری کا جیل سے خط’
پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری اور عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈر جاریچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز چوہدری اور سینیٹر عون عباس بپی کے موجودہ سیشن کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے لکھے گئے خط کے مطابق چیئرمین سینیٹ ضروری سمجھتے ہیں کہ سینیٹر اعجاز چوہدری اور سینیٹر عون عباس کی سینیٹ کے 346 ویں اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔
چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کے قواعد و ضوابط 2012 کے رول 84 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پروڈکشن آرڈر چیئرمین سینیٹ رانا ثنا اللہ سینیٹر اعجاز چوہدری سینیٹر عون عباس بپی