شعیب ملک اپنے بیٹے اذہان سے کب کب اور کہاں ملتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک جو اپنے اکثر اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، انہوں نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ گزارے کچھ لمحات شیئر کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا کا بیٹا اذہان مرزا بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار؟
شعیب ملک پی ٹی وی کے پروگرام ’رائزنگ پاکستان‘ کے مہمان تھے، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، کیریئر اور خاندان کے بارے میں بہت سی باتیں شیئر کیں۔
شعیب ملک نے سب کو مشورہ دیا کہ وہ ہر وہ کام کریں جو ان کا دل چاہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے اور اپنی زندگی میں ہر اس چیز کو آزمانا چاہیے جس میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں۔
ہمیشہ اپنے دل کی سُنی ہےانہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے دل کی سُنی ہے، اور وہ کرکٹ کے علاوہ دوسرے کھیل بھی کھیلتے ہیں کیونکہ وہ ایسا کرنا چاہتے تھے۔
شعیب ملک بتایا کہ وہ آج کل سیالکوٹ، دبئی اور کراچی کے درمیان پھیلے ہوئے ہیں کیونکہ ان کا کام کراچی میں ہے، بیٹا دبئی میں ہے اور والدہ سیالکوٹ میں ہیں۔ وہ جوش و خروش سے ہر چیز کا انتظام کرتا ہے۔
بیٹے سے ملاقاتشعیب ملک نے اپنے بیٹے کے ساتھ تعلقات کے بارے بتایا کہ وہ مہینے میں 2 بار اپنے بیٹے سے ملنے دبئی جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا اس وقت ٹینس اور فٹبال دونوں کھیل رہا ہے، اور وہ چاہیں گے کہ وہ مستقبل میں کوئی نہ کوئی کھیل ضرور کھیلے۔
شعیب ملک کے مطابق اذہان نے ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ اس کون سے میدان میں آگے بڑھنا ہے کیونکہ وہ ابھی صرف 6 سال کا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اذہان مرزا ثانیہ مرزا دبئی رائزنگ پاکستان شعیب ملک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اذہان مرزا ثانیہ مرزا رائزنگ پاکستان شعیب ملک اپنے بیٹے شعیب ملک
پڑھیں:
جدہ، ایرانی وزیر خارجہ کی اسلامی ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں
ان ملاقاتوں میں علاقائی مسائل بالخصوص فلسطین کی تازہ ترین صوتحال، غزہ سے جبری نقل مکانی کے استعماری منصوبے، لبنان اور شام میں حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" OIC کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لئے جمعرات کی شام جدہ پہنچے جہاں انہوں نے جمعے کو اس اجلاس میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے خطے کے دیگر اسلامی ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کیں۔ جن میں علاقائی مسائل بالخصوص فلسطین کی تازہ ترین صوت حال، غزہ سے جبری نقل مکانی کے استعماری منصوبے، لبنان و شام میں حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ان ملاقاتوں میں انہوں نے مذکورہ مسائل پر ایران کے نقطہ نظر کو بیان کیا۔ اسی سلسلے میں انہوں نے آج صبح ترکیہ کے وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ سعودی وزیر خارجہ "فیصل بن فرحان"، عمانی فارن منسٹر "بدر البوسعیدی"، مصری وزیر خارجہ "بدر عبدالعاطی" اور تیونس کے فارن منسٹر "محمد علی النفطی" سے ملاقات شامل ہے۔ ابھی تک ان ملاقاتوں میں ہونے والی گفتگو باضابطہ طور پر منظر عام پر نہیں آ سکی۔